سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے صحت کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے طور پر آیوروید کو فروغ دینے کی خاطر 10 واں یوم  آیوروید منایا

Posted On: 21 OCT 2025 11:46AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) نے 17 اکتوبر 2025 کو 10 واں یوم آیوروید منایا ۔  یہ جشن آیوروید کو فروغ دینے میں ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے ، جو کہ صحت اور تندرستی کے لیے ایک جامع نقطہ نظر ہے جس کی جڑیں پائیداری اور قدرتی زندگی میں ہیں ۔  اس جشن کو قومی پہل #سواستک(سائنسی طور پر تصدیق شدہ سماجی روایتی علم) کی ماتحتی میں این آئی ایس سی پی آر سواستک لیکچر کا انعقاد کرکے منایا گیا تاکہ سائنسی طور پر تصدیق شدہ روایتی علم کو سماج  تک پہنچایا جاسکے  اور سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر عملے کے لیے ایک مفت صحت چیک اپ کیمپ لگایا جائے ۔

سی سی آر اے ایس-سینٹرل آیوروید ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی) نئی دہلی کے ڈاکٹر کشور پٹیل نے آیوروید کے بنیادی اصولوں پر ایک بصیرت انگیز این آئی ایس سی پی آر سواستک لیکچر دیا ۔  انہوں نے طرز زندگی اور تناؤ سے منسلک بیماریوں کی وجوہات پر تبادلہ خیال کیا ، اور مجموعی تندرستی کے حصول کے لیے اچارا رسائن اور سدورت کے تصورات کے ذریعے متوازن غذائیت ،  احتیاطی خوراک اور اخلاقی زندگی گزارنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکے چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر نریش کمار  نے آیوروید کی قابل ذکر عالمی توسیع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے بھی کم عرصے میں  یوم آیوروید ایک قومی جشن سے عالمی صحت کی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے ۔  انہوں نے آیورویدک پریکٹیشنرز اور محققین کی غلط معلومات سے نمٹنے اور ملاوٹ کو روکنے ، معیاری فارمولیشن ، شواہد پر مبنی انضمام ، معقول  مارکیٹنگ اور عوامی بیداری کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔  انہوں نے #سواستک پہل کی بھی تعریف کی ، جو سائنسی نقطہ نظر کے ساتھ عوام میں روایتی علم کو پھیلاتی ہے ۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر انتظامیہ کےکنٹرولر  جناب راجیش کمار سنگھ روشن نے آیوروید کی تاریخی جڑوں اور آچاریہ ناگارجن جیسے قدیم معالجین کے تعاون کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔  انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے ایک جامع نظام کے طور پر آیوروید کی بڑھتی ہوئی عالمی شناخت کے بارے میں بھی بات کی ۔

سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آرکے سینئر پرنسپل سائنٹسٹ ڈاکٹر سمن رے  نے اس سال کے تھیم ، ‘‘عوام اور کرہ ارض کے لئے آیوروید’’ کی تعریف کی ، جو عالمی صحت اور ماحولیاتی ہم آہنگی کے لیے آیوروید کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

پرنسپل سائنسداں اور سواستک کی کوآڑڈی نیٹر  اورسی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر میں 10 ویں آیوروید ڈے کی تقریبات کے لیے نوڈل آفیسر ڈاکٹر چارو لتانے  سب کاشکریہ ادا کیا  اورپروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کے ڈائریکٹر اور تمام ممتاز مقررین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک مفت صحت کی تشخیص کا کیمپ بھی منعقد کیا گیا جس کے تحت این آئی ایس سی پی آر کے عملے اور طلباء نے او پی ڈی مشاورت سے فائدہ اٹھایا ۔  اس طرح کے اقدامات کا مقصد روایتی صحت کی دیکھ بھال کے علم تک رسائی کو بڑھانا ، کمیونٹی کی صحت سے متعلق بیداری کو بہتر بنانا اور آیورویدک شعبے میں سائنسی اختراعات کو فروغ دینا ہے ۔

 

 

ش ح ۔ ع ح۔ ج

UNO-116

 


(Release ID: 2181176) Visitor Counter : 7