مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برہم پترا عمارت  میں ارکان پارلیمنٹ کے فلیٹس کے ملازمین کےکوارٹر بلاک میں آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں


سی پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں اور دہلی فائر سروس کے اہلکاروں کے مربوط اقدام نے صورتحال پر تیزی سے قابوپایا

प्रविष्टि तिथि: 18 OCT 2025 10:16PM by PIB Delhi

آج دوپہر نئی دہلی کے بی ڈی مارگ میں برہم پترا عمارت کے ایم پی فلیٹس کے اسٹاف کوارٹر بلاک میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ واقعہ سِلٹ والے علاقے میں پیش آیا، جہاں ڈسپوز کیے جانے کے لیے جمع شدہ کچھ ناقابل استعمال فرنیچر کے سامان رکھے گئے تھے۔

آگ مبینہ طور پر دوپہرتقریباً ایک بجکر15 منٹ پر آس پاس کے بچوں کی طرف سے پٹاخوں کو جلانے کی وجہ سے لگی۔ آگ  لگنےکی اطلاع دوپہر ایک بجکر18  منٹ پر ملی۔ آگ بجھانے والی گاڑی کی آمد سے پہلے سی پی ڈبلیو ڈی کے اہلکاروں نے عمارت کو بجلی کی فراہمی اور آئی جی ایل گیس کنکشن کو فوری طور پر منقطع کر دیا اور کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر احاطے کو تیزی سے خالی کروانے کو یقینی بنایا۔

دوپہر ایک بجکر 45 منٹ تک آگ پر مکمل طور پر بجھا دی گئی تھی۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں اور دہلی فائر سروس کے اہلکاروں کے مربوط   اقدام کی وجہ سے صورتحال پر جلد قابو پالیا گیا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ عمارت میں نصب تمام فائر فائٹنگ سسٹم کام کر رہے تھے اور آگ بچھانے والی گاڑی کی آمد سے قبل آگ پر قابو پانے کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کیے گئے ۔

سِلٹ والے علاقے میں خودکار سپرنکلرز نصب نہیں کیے گئے ہیں، کیونکہ نیشنل بلڈنگ کوڈ(این بی سی) 2016 کے مطابق ایسے علاقے میں سپرنکلرز لازمی نہیں سمجھے جاتے۔

 

*****

 ( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)

U. No. 108


(रिलीज़ आईडी: 2181109) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi