لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا کے اسپیکر نے دیپاولی کے موقع پر عوام الناس کو مبارکباد دی

Posted On: 19 OCT 2025 7:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19 اکتوبر، 2025: لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے دیپاولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا:

’’روشنیوں کے عظیم تہوار دیپاولی پر سبھی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں آنے والے گووردھن پوجا اور بھائی دوج کے تہواروں کے لیے بھی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دیپاولی کا تہوار ہماری ثقافت اور روایات کی روح ہے۔ یہ صرف چراغ روشن کرنے اور جشن منانے کا موقع نہیں ہے بلکہ اندھیروں پر روشنی کی، جہالت پر علم  کی اور مایوسی پر امید کی فتح کا پیغام بھی ہے۔

بھگوان شری رام، اقدار، راست بازی اور دھرم کے راستے پر چلتے ہوئے، ایسے آدرش قائم کرتے ہیں جو ہمیں اپنی زندگی میں سچائی، فرض اور نیک نیتی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ دیوالی صرف خوشی منانے کا ہی نہیں بلکہ اسے دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا بھی موقع ہے۔ ہمیں اپنے اردگرد رہنے والوں کی زندگیوں میں روشنی پھیلانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آئیے اس مقدس تہوار کے موقع پر اپنے معاشرے میں اتحاد، بھائی چارہ، باہمی اعتماد اور مساوات کو مضبوط کرنے کا عہد کریں۔ ہمارے کاشتکاروں اور مزدوروں کو بااختیار بنایا جائے، ہماری کاروباری برادری خوشحال ہو، ہمارے نوجوان توانا اور آتم نربھر ہوں، اور ہماری قوم ترقی کی راہ پر آگے بڑھتی رہے۔

دیوی لکشمی آپ کی زندگی کو مسرتوں اور خوشحالی سے بھر دے، دیوی سرسوتی آپ کو علم اور حکمت سے نوازے، اور بھگوان گنیش تمام رکاوٹوں کو دور کرے اور فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرے۔‘‘

آپ سبھی کو دیپاولی کی مبارکباد۔

جے سیارام!‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:87


(Release ID: 2180924) Visitor Counter : 10