کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای سی ایل نے شفاف حکمرانی کو فروغ دینے والی خصوصی مہم 5.0 کے تحت ڈیجیٹل اصلاحات کی رفتار بڑھائی


نئے پورٹل اور ایپلیکیشن کا مضبوط سیٹ اپ شفافیت اور کارکردگی میں اضافہ کا سبب

Posted On: 19 OCT 2025 3:17PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کے ڈیجیٹل انڈیا نظریے کے مطابق اور محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی خصوصی مہم5.0 کے تحت جو ڈیجیٹائزیشن اور شفاف حکمرانی پر مرکوز ہے، ساؤتھ ایسٹرن کوئلفیلڈز لمیٹڈ (ایس ای سی ایل) نے 2025 میں اپنی ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

نئے پورٹلز اور ایپلیکیشنز کے مضبوط سیٹ کے ذریعےایس ای سی ایل آپریشنل کارکردگی، ملازمین کو بااختیار بنانے اور تنظیم کے تمام سطحوں پر شفافیت کو نئے سرے سے متعین کر رہا ہے۔

دو ہزار پچیس میں ایس ای سی ایل کے اہم ڈیجیٹل اقدامات

  • داخلی انتخابی پورٹل:

 یہ جدید ایچ آر ٹول غیر ایگزیکٹو ملازمین کے داخلی انتخاب اور ترقی کے عمل کو آسان بناتا ہے۔ امیدوار آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، درخواست کی پیش رفت کر سکتے ہیں اور اپڈیٹس حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ محکمے جانچ پڑتال کو ڈیجیٹل طور پر انجام دیتے ہیں، اس طرح انسانی وسائل کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016G3Y.png

  • ایچ پی وی ٹیکہ کاری پورٹل:

مشن سنجیونی کے حصے کے طور پر ایس ای سی ایل نے ملازمین اور ان پرمنحصر ہونے والوں کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہمات کے انتظام کے لیے ایک مخصوص پورٹل شروع کیا ہے۔ یہ نظام ڈیجیٹل شیڈولنگ، شناخت، سرٹیفیکیشن اور بروقت پیش رفت کی نگرانی کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے صحت اور جوابدہی کو فروغ ملتا ہے۔

A train on a train trackDescription automatically generated

 

  • جٹایو ڈیش بورڈ:

یہ ایک جامع فیصلہ سازی معاون نظام ہے جو سرکلرز، ہدایات، مینوئلز اور ایس او پیز کو یکجا کرتا ہے، ملازمین کو تازہ ترین ریگولیٹری معلومات تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے تاکہ بہتر تعمیل اور حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

A login screen with a logo and a blue boxDescription automatically generated

  • ٹھیکوں کی نگرانی کا پورٹل:

یہ پلیٹ فارم فعال ٹھیکوں کی نگرانی کو مرکزی حیثیت دیتا ہے، جس سے تعمیل، ٹریکنگ اور معاہدوں کی بروقت تکمیل میں بہتری آتی ہے، یوں ٹھیکوں کا نظام مضبوط ہوتا ہے اور انتظامی تاخیر کم ہوتی ہے۔

A screenshot of a login screenDescription automatically generated

  • سیکورٹی پاس پورٹل

یہ نظام فی الحال آزمائش کے مراحل میں ہے اور ایس ای سی ایل کے ہیڈکوارٹر اور رہائشی کالونیوں میں گاڑیوں، ملازمین اور آنے والوں کے داخلے کے پاسز کو ڈیجیٹل بنانے کا کام کرے گا، اس سے کیمپس کی سکیورٹی بہتر ہوگی اور انتظامی سہولت میں اضافہ ہوگا۔

A login screen with a logo and textDescription automatically generated

  • انسانی وسیلے کا بجٹ پورٹل:

یہ پورٹل ایس ای سی ایل کے تمام اکائیوں سے ملازمت کے ڈیٹا کو یکجا کرکے ڈیٹا پر مبنی پیش گوئی اور منصوبہ بندی کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس سے بجٹ کی تیاری میں درستگی اور شفافیت ممکن ہوتی ہے۔

 

  • لینڈ اینڈ آر اینڈ آر پورٹل:

زمین کے انتظام میں ایک سنگِ میل قدم، یہ نظام زمین کی حصولیابی، معاوضہ، ادائیگی، قبضہ اور ملازمت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل انداز میں ٹریک کرتا ہے، جس سے ہر پلاٹ کے لحاظ سے تفصیلی تجزیہ اور شفاف رپورٹنگ ممکن ہے۔

 

  • ایس ای سی ایل کوئلہ کمپوننٹ کیلکولیٹر:

کوئلہ صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا یہ آلہ کوئلے کی قیمت اور سیکیورٹی ڈپازٹس کا درست حساب فراہم کرتا ہے، جس سے مالی شفافیت اور صارفین کی تسلی ممکن ہوتی ہے۔

 

  • کمپنسیشن اور پرفارمنس انسینٹو بل انفارمیشن پورٹل:

یہ ایپلیکیشن معاوضے اور کارکردگی کے مراعاتی بلوں کے ڈیجیٹل کرتی ہے، جس سے منظوری کا عمل تیز اور جوابدہی بہتر ہوتی ہے۔

خصوصی مہم 5.0 کے ذریعے ڈیجیٹل حکمرانی کا فروغ:

ان ڈیجیٹل نظاموں کا نفاذ ایس ای سی ایل کی خصوصی مہم5.0 میں فعال شرکت کو ظاہر کرتا ہے، جہاں ڈیجیٹائزیشن، شفافیت اور عمل کو آسان بنانا کلیدی توجہ کے شعبے ہیں۔ دستی کام کے بھاؤ کو بروقت ڈیٹا پر مبنی نظاموں سے تبدیل کرکے ایس ای سی ایل اپنی کارروائیوں میں کارکردگی، درستگی اور رسائی کو فروغ دے رہا ہے۔

*****

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 78


(Release ID: 2180865) Visitor Counter : 7