وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

زونل راؤنڈس کی تکمیل- ٹی ایچ آئی این کیو 25

Posted On: 18 OCT 2025 9:53AM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کے اہم کوئز مقابلے ٹی ایچ آئی این کیو – 25 کے زونل راؤنڈس کا اہتمام 13 اور 14 اکتوبر 2025 کو کیا گیا۔ زونل راؤنڈس کے دوران تمام تر چار حلقوں (شمال، جنوب، مشرق اور مغرب) کی سرکردہ ٹیموں نے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا۔ سخت مقابلوں کے بعد، ہر حلقے سے ایک ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جس کا انعقاد 04 نومبر 2025 کو بحریہ کے مقتدر ادارے انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا میں کیا جائے گا۔

16 ٹیموں میں سے 8 ٹیمیں گرانڈ فینالے میں پہنچیں گی جس کا انعقاد 05 نومبر 2025 کو ہوگا۔ سیمی فائنل میں حصہ لینے کے لیے حلقے کے لحاظ سے منتخب شدہ اسکول مندرجہ ذیل ہیں:-

شمالی حلقہ

1. ڈاکٹر وریندر سواروپ ایجوکیشن سینٹر، کانپور (اترپردیش)

2. دیوان پبلک اسکول، میرٹھ (اترپردیش)

3. اسپرنگ ڈیل سینئر اسکول، امرتسر (پنجاب)

4. کے ایل انٹرنیشنل اسکول، میرٹھ (اترپردیش)

مشرقی حلقہ

1. پی ایم شری جے این وی، سمستی پور (بہار)

2. شکشا نکیتن اسکول، ایسٹ سنگھ بھوم (جھارکھنڈ)

3. ڈی اے وی پبلک اسکول، بھوبنیشور (اڈیشہ)

4. سنتراگاچھی کیدارناتھ انسٹی ٹیوشن، ہاوڑا (مغربی بنگال)

جنوبی حلقہ

1. پدم ششادری بال بھون سینئر سیکنڈری اسکول، چنئی (تمل ناڈو)

2. ودیہ مندر سینئر سیکنڈری اسکول، چنئی (تمل ناڈو)

3. سینک اسکول، کوڈاگو (کرناٹک)

4. بھارتیہ ودیہ بھون، کنّور (کیرالہ)

مغربی حلقہ

1. کیمبرج کورٹ ہائی اسکول، جے پور (راجستھان)

2. جے شری پریوال ہائی اسکول، جے پور (راجستھان)

3. سینٹ انتھونیز سینئر سیکنڈری اسکول، اُدے پور (راجستھان)

4. سُبودھ پبلک اسکول، جے پور (راجستھان)

مہاساگر کے وسیع تر موضوع کے ساتھ، ٹی ایچ آئی این کیو -25 ، اہم تقریبات میں سے ایک کے طور پر ابھری ہے، جو دانشورانہ خیالات اور مسابقت کے تبادلے کے لیے ایک اسٹیج فراہم کرتی ہے۔ اہل  شرکا کو آئی این اے میں جدید ترین تربیتی سہولتوں کا دورہ کرنے کا ایک منفرد موقع حاصل ہوگا۔ اب جبکہ شرکاء اس چنوتی بھرے کوئز مقابلے ٹی ایچ آئی این کیو 2025 کے حتمی سفر کے لیے تیار ہیں، بھارتی بحریہ  ان تمام تر شرکاء کو نیک ترین خواہشات پیش کرتی ہے ۔

**********

 (ش ح –ا ب ن- ع ر)

U.No:57


(Release ID: 2180663) Visitor Counter : 10