نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن کی برازیل کے نائب صدر سے ملاقات، تجارت اور ٹیکنالوجی سے متعلق تعاون پر روشنی ڈالی

प्रविष्टि तिथि: 16 OCT 2025 5:31PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نائب صدر کے انکلیو میں برازیل کے نائب صدر اور  ترقی، صنعت ، تجارت اور خدمات کے وزیر عزت مآب جناب جیرالڈو الکمین سے ملاقات کی، جو ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

دونوں لیڈروں نے بھارت اور برازیل کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے بارے میں پرامید ہونے کا اظہار کیا۔ انہوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے ، دواسازی اور دفاع میں شراکت داری کو بڑھانے اور تحقیق و اختراع میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس بات چیت میں رابطے کو بہتر بنانے اور مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں اشتراک کا بغور جائزہ لینے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔

****

ش ح۔ک ح                                                                              

U. No. 9966


(रिलीज़ आईडी: 2180044) आगंतुक पटल : 29
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Tamil , Malayalam