اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایم ڈی سی اسٹیل، پائپ لائن ٹرانسپورٹیشن کی غرض سے ویلڈڈ اسٹیل پائپ لائن کے لیے ہاٹ رولڈ اسٹیل کا بی آئی ایس لائسنس حاصل کرنے والا ہندوستان کا پہلا ادارہ بن گیا ہے

Posted On: 16 OCT 2025 1:44PM by PIB Delhi

این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ (این ایس ایل)ہندوستان کے سب سے کم عمر اور جدید ترین مربوط اسٹیل پلانٹ نے ‘‘ہاٹ رولڈ اسٹیل پٹی ، شیٹ اور پلیٹ فار ویلڈڈ اسٹیل پائپ فار پائپ لائن ٹرانسپورٹیشن سسٹمز-جنرل ریکوائرمنٹ(آئی ایس18384:2023)’’کے لیے ہندوستانی معیارات (آئی ایس) کا لائسنس حاصل کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی بن کر ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔

یہ سرٹیفیکیشن بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز(بی آئی ایس)نے پنڈت دین دیال اپادھیائے آڈیٹوریم، رائے پور میں بی آئی ایس، رائے پور کے زیر اہتمام عالمی یوم معیارات 2025 کی تقریب کے دوران پیش کیا۔

0002.jpg

یہ ایوارڈ جناب امرت نارائن، چیف جنرل مینیجر(اسٹیل)، این ایم ڈی سی اسٹیل کو چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی کے ذریعے جناب دیال داس بگھیل، وزیر خوراک اور شہری فراہمی اور جناب ایس کے گپتا گپتا، ڈائریکٹر اورسربراہ، بی آئی ایس رائے پور کی معزز موجودگی میں دیا گیا۔

یہ سرٹیفیکیشن معیار،اختراع اور پائیدار ترقی کے لیےاین ایم ڈی سی اسٹیل کے عزم کو واضح کرتا ہے۔یہ عالمی معیار کی اسٹیل مصنوعات تیار کرنے کےاین ایس ایل کے وژن کو تقویت فراہم کرتا ہے، جو پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبوں میں حفاظت اور کارکردگی کے انتہائی مطلوبہ معیارات پر پورا اترتے ہیں۔

آئی ایس18384:2023 سرٹیفیکیشن پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی صنعت میں پائپ لائن ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے لیے ڈیزائن کردہ اسٹیل کی مصنوعات میں فضیلت کے لیے ایک اہم معیار کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ این ایم ڈی سی اسٹیل کی تکنیکی ترقی،اعلیٰ مصنوعات کے معیار اور پائیدار مینوفیکچرنگ طریقوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس حصولیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب امیتاوا مکھرجی،سی ایم ڈی، این ایم ڈی سی اسٹیل نے کہا:‘‘ہمیں ہندوستان میں پہلی مرتبہ بی آئی ایس لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ہونے پر فخر ہے۔ یہ بہترین کارکردگی کے لیے ہماری لگن اور ہندوستان کے صنعتی معیارات اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں ہمارے تعاون کا ثبوت ہے۔’’

این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ3.0 ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ کام کرتا ہے اور اسٹیل کے شعبے میں ہندوستان کی خود انحصاری کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

********

ش ح۔ش ب۔ن ع

U-9945                       


(Release ID: 2179870) Visitor Counter : 11