مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی نے اکاؤنٹنگ سیپریشن ریگولیشنز اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف آرڈر کی دفعات میں ترمیم کا مسودہ جاری کیا

Posted On: 16 OCT 2025 1:18PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے آج درج ذیل ترمیمات کا مسودہ جاری کیا:

(i) ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف (بہترواں ترمیم) آرڈر، 2025 کا مسودہ

(ii) دی رپورٹنگ سسٹم آن اکاؤنٹنگ سیپریشن(ترمیمی)ریگولیشنز، 2025 کا مسودہ

 

ان ترامیم کے مسودے کے ساتھ، ٹی آر اے آئی نے ‘دی ٹیلی کمیونیکیشن ٹیرف آرڈر، 1999’ اور ‘دی رپورٹنگ سسٹم آن اکاؤنٹنگ سیپیریشن ریگولیشنز، 2016’ میں مالی اعانت کی موجودہ دفعات میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

 

مجوزہ ترامیم میں مالی اعانت عائد کرنے کی دفعات شامل ہیں۔

(i) ریگولیٹری دفعات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے درجہ بند طریقۂ کار؛

(ii) مالی اعانت کی رقم میں نظرثانی جس سے مالی اعانت کی کل رقم پر ایک حد مقرر کی جائے؛

(iii) مالی اعتکاف کی تاخیر/ عدم ادائیگی پر سود کا نفاذ۔

 

ترامیم کا مسودہ , ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ (www.trai.gov.in) پر رکھا گیا ہےشراکت داروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک اپنے تحریری تبصرے فراہم کریں۔ تبصرے الیکٹرانک طور پر جناب وجے کمار، مشیر(مالیاتی اور اقتصادی تجزیہ)، ٹی آر اے آئی کو fa@trai.gov.in پر جمع کیے جا سکتے ہیں۔

 

کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے، مشیر(ایف اینڈ ای اے)سے ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔20907773011-

 

*****

 ( ش ح ۔ ت ف۔اش ق)

U. No. 9943


(Release ID: 2179822) Visitor Counter : 9