پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 OCT 2025 11:16AM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت نے ریاستی کانکنی کی تیاری کا اشایہ (ایس ایم آر آئی) اور ریاستی درجہ بندی جاری کی ہے ، جو ریاستوں میں کان کنی کے شعبے میں اصلاحات کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔ یہ مرکزی بجٹ 26-2025 کے تحت کیے گئے اعلان کی تکمیل کرتا ہے ۔
اشاریے کا ڈھانچہ نیلامی کی کارکردگی ، کانوں کوکانکنی کے لئے جلد تیار کرنے ، غیر کوئلے کی معدنیات سے متعلق تلاش اور پائیدار کان کنی پر زور دینے جیسے اشارے پر مشتمل ہے ، جو کان کنی کے شعبے میں ریاست کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے لیے متعلقہ ہیں ۔
ایس ایم آر آئی کے تحت، ریاستوں کو ان کے مجموعی معدنیاتی مقدار اور ذخائر کی بنیاد پر تین زمروں میں تقسیم کیا گیا ۔ زمرہ اے میں سرفہرست تین ریاستیں مدھیہ پردیش ، راجستھان اور گجرات ہیں ، جبکہ گوا ، اتر پردیش اور آسام جیسی ریاستوں کوزمرہ بی میں سرفہرست تین میں شامل کیا گیا ہے ۔ زمرہ سی میں پنجاب ، اتراکھنڈ اور تریپورہ نے سرفہرست تین مقام حاصل کیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش۔ص ج)
U. No. 9936