وزارت دفاع
وزیر دفاع نے نئی دہلی میں برازیل کے نائب صدر اور وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی
प्रविष्टि तिथि:
15 OCT 2025 8:31PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 15 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں برازیل کے نائب صدر جناب جیرالڈو الکمن کے ساتھ ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران برازیل کے وزیر دفاع جناب جوز موسیو مونٹیرو فیلو بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے دفاع سے متعلق جاری اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مشترکہ کام کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشان دہی کی جس میں دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار کے مواقع کی تلاش شامل ہے۔


ہندوستان اور برازیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ رہنماؤں نے دفاعی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا جس میں مشترکہ مشقوں اور تربیتی دورے سمیت فوج سے فوجی تبادلوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 9925
(रिलीज़ आईडी: 2179711)
आगंतुक पटल : 17