وزارت دفاع
بھارتی بحریہ نے انڈونیشیائی بحریہ کے ساتھ وِشاکھاپٹنم میں پانچویں ایڈیشن کی دوطرفہ مشقیں ‘سَمُدرشکتی’ – 2025 کی میزبانی کی
Posted On:
15 OCT 2025 2:04PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ، 14 تا 17 اکتوبر 2025 کو وِشاکھاپٹنم میں انڈو-انڈونیشین مشترکہ دوطرفہ بحری مشقیں، ‘سَمُدر شکتی – 2025’ کے پانچویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہی ہے۔ اس مشق میں حصہ لینے والےیونٹوں میں مشرقی بیڑے کے تحت مشرقی بحریائی کمان (ای این سی) کی ایک اینٹی سب میرین وارفیر کورویٹ، آئی این ایس کارویٹ، اور اندونیشین بحریہ کے جہازکے آر آئی جان لی، ایک کورویٹ (ہیلی کاپٹر کے ساتھ) شامل ہیں، جوای این سی کی جانب سے پرتپاک استقبال کے ساتھ وِشاکھاپٹنم پہنچا۔
ہاربَر فیز میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں شامل ہیں، جیسے کراس ڈیک وزٹس، مشترکہ یوگا سیشنز، دوستانہ کھیلوں کے مقابلے اور پروفیشنل سبجیکٹ میٹر ایکسپرٹ ایکسچینجز (ایس ایم ای ای)۔ سمندری فیز میں پیچیدہ اور متحرک بحری آپریشنز شامل ہوں گے جن کا مقصد ٹیکٹیکل ہم آہنگی بڑھانا ہے، جیسے ہیلی کاپٹر آپریشنز، ایئر ڈیفنس ایکسرسائز، ہتھیار چلانے کی مشقیں، اور وزٹ، بورڈ، سرچ اور ضبطی کی کارروائی(وی بی ایس ایس) کی مشقیں۔
مشق ‘سَمُدر شکتی’ ایک اہم دوطرفہ سرگرمی ہے جس کا مقصد دونوں بحریہ کے درمیان آپریٹیبلٹی کو بڑھانا، باہمی تفہیم مضبوط کرنا، اور دونوں بحریائی افواج کے درمیان بہترین عملی تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ یہ مشق دونوں ممالک کی طرف سے انڈو-پیسیفک خطے میں استحکام اور امن برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
(9)10CV.jpeg)
(9)SB6B.jpeg)
(6)DG0F.jpeg)
*******
ش ح- ع ح - م ذ
UR No. 9892
(Release ID: 2179375)
Visitor Counter : 10