قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی ، انڈیا نے گجرات کے راجکوٹ ضلع کے گاندھی گرام پولیس اسٹیشن میں پولیس حراست کے دوران ایک لڑکے پر مبینہ تشدد کا از خود نوٹس لیا
گجرات کے ڈی جی پی کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
Posted On:
15 OCT 2025 11:20AM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے، جس میں یکم ستمبر 2025 کو گجرات کے راجکوٹ ضلع کے گاندھی گرام پولیس اسٹیشن میں ایک 17 سالہ لڑکے کو پولیس حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ 6 اکتوبر 2025 کو اس تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ میڈیا رپورٹ کی تفصیلات اگر صحیح اورسچ ہیں تو ، لڑکے پر تشدد کرنے کاعمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ بنتا ہے۔ اس لیے کمیشن نے گجرات کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے ۔
7 اکتوبر 2025 کو نشر ہونے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کی ویڈیو میں ایک افسر کو لڑکے کے کھوپڑی سے بال کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دیگر پولیس اہلکار اس پر ہنس رہے تھے ۔ مبینہ طور پر ، یکم ستمبر 2025 کی رات کو ، لڑکے کو ایک دن پہلے چاقو کے وار کے واقعے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا ۔ نابالغ لڑکے اور اس کے ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا اور بعد میں نابالغوں کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے اسے نابالغوں کے حراستی مرکز میں بھیج دیا تھا ۔ اسے تقریباً دو ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔
----------------------------------------------
ش ح۔م م ع۔ش ت
UN-NO-9886
(Release ID: 2179303)
Visitor Counter : 7