وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
15 OCT 2025 9:00AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ۔
جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ایک ویژنری کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے نوجوان ذہنوں کو روشن کیا اور ملک کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کلام کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے عاجزی و انکساری اور محنت ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ ہم ڈاکٹر کلام کے تصور کردہ ہندوستان کی تعمیر جاری رکھیں گے جو مضبوط، خود انحصار اور ہمدردی پر مبنی ہو۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کے یوم پیدائش پر یاد کرتے ہوئے انہیں ایک ایسے دور اندیش شخصیت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے نوجوانوں کے ذہنوں کو روشن کیا اور ہمارے ملک کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ ان کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے عاجزی و انکساری اور محنت بہت ضروری ہے۔ ہم اس ہندوستان کی تعمیر جاری رکھیں جس کا انہوں نے تصور کیا تھا… ایک ایسا ہندوستان جو مضبوط، خود انحصار اور ہمدردی پر مبنی ہو۔’’
https://x.com/narendramodi/status/1978291330418622968?s=46
*******
ش ح- ظ ا - م ش
UR No. 9875
(Release ID: 2179205)
Visitor Counter : 11
Read this release in:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam