زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان لدھیانہ (پنجاب) کا ایک روزہ دورہ کریں گے


شری شیوراج سنگھ چوہان کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور لدھیانہ میں اہم زرعی اداروں کا دورہ کریں گے

مرکزی وزیر آئی سی اے آر-انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مکئ ریسرچ میں انتظامی عمارت کا افتتاح کریں گے

چودہ 14 اکتوبر کو اپنے دورے کے دوران ، جناب چوہان دیہی باشندوں اور سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے اراکین کے ساتھ بات چیت کریں گے

مرکزی وزیر سیلاب سے متاثرہ رہائشیوں کے لیے گھروں کی تعمیر نو کے لیے منظوری کے خطوط حوالے کریں گے

Posted On: 13 OCT 2025 6:36PM by PIB Delhi

زراعت، کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 14 اکتوبر 2025 کو پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے۔اپنے اس دورے کے دوران، وہ متعدد پروگراموں میں شرکت کریں گے، معروف زرعی اداروں کا دورہ کریں گے، اور کسانوں کے علاوہ خواتین سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین سے براہِ راست ملاقات و گفت و شنید کریں گے۔مزید برآں، جناب چوہان سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے باشندوں کے لیے مرکزی امداد کے تحت گھروں کی تعمیر نو کے سلسلے میں منظوری کے خطوط موقع پر ہی فراہم کریں گے۔

شیڈول کے مطابق، مرکزی وزیر صبح دہلی سے روانہ ہوں گے اور چندی گڑھ ہوتے ہوئے لدھیانہ پہنچیں گے۔ ان کی مصروفیات کا آغاز انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے تحت قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مکئی ریسرچ (آئی آئی ایم آر) میں نئی تعمیر شدہ انتظامی عمارت کے افتتاح سے ہوگا۔اسی کیمپس میں، وہ اہم دیہی ترقیاتی اسکیموں کے مستفیدین اور خواتین سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین سے ملاقات کریں گے اور ان کے تجربات و تاثرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔بعد ازاں، جناب چوہان ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پنجاب کے لیے مخصوص منصوبوں کے علاوہ زراعت اور دیہی ترقی کے شعبوں میں مرکزی حکومت کے اہم اقدامات کی تفصیلات پیش کریں گے۔

دوپہر کے وقت، جناب چوہان لدھیانہ کے نور پور بیٹ گاؤں میں کسانوں کے ساتھ 'چوپال' منعقد کریں گے۔ اس موقع پر زرعی مشینری کا براہِ راست مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جس میں دھان کی کٹائی کے لیے سپر اسٹرا مینجمنٹ سسٹم (ایس ایس ایم ایس) سے لیس کمبائن ہارویسٹر اور گندم کی بوائی کے لیے ہیپی اسمارٹ سیڈر مشین شامل ہیں۔

اس کے بعد، مرکزی وزیر دوراہا میں واقع 'سامنیو ہنی' شہد کی مکھی پالنے کے مرکز کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مقامی کسانوں سے ملاقات کریں گے، شہد کی مکھی پالنے کے جدید ماڈلز کا جائزہ لیں گے، اور اس شعبے میں نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ ساتھ ہی، وہ وزارت زراعت و کسان فلاح کی متعلقہ اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیں گے، جن کا مقصد ملحقہ زرعی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہان کا پنجاب کا یہ دورہ جدید زرعی آلات کی ترویج، کسانوں اور خواتین کے گروپوں کو بااختیار بنانے، اور زرعی و دیہی معیشت میں جدت اور خود انحصاری کو مضبوط بنانے کی ایک اہم اور مثبت پہل کی علامت ہے۔

***

UR-7497

(ش ح۔اس ک  )


(Release ID: 2178653) Visitor Counter : 6