مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان اور برطانیہ نے ہندوستان-برطانیہ کنیکٹیویٹی اینڈ انوویشن سینٹر کے آغاز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی
مرکز کا مقصد اختراع کو متحد کرنا اور جدید ٹیلی مواصلات میں تجارتی مواقع کو بڑھانا ہے
ہندوستان اور برطانیہ نے ٹیلی مواصلات میں تحقیق ، اختراع اور عالمی معیارات کو آگے بڑھانے کے لیے 24 ملین پاؤنڈ دینے کا عہد کیا
یوکے-انڈیا ٹیکنالوجی سیکورٹی انیشی ایٹو نے یوکے ریسرچ اینڈ انوویشن (یوکے آر آئی) اور محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے ساتھ شراکت میں نئے کنیکٹوٹی سینٹر کو طاقت دی
Posted On:
10 OCT 2025 6:50PM by PIB Delhi
آج، بھارت اور برطانیہ نے ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے اور محفوظ و جدید مواصلات کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے ایک تاریخی اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ بھارت-برطانیہ کنیکٹیویٹی اینڈ انوویشن سینٹر، برطانیہ اور بھارتی اختراعات کی ایڈوانسڈ کنیکٹیویٹی کے میدان میں تکمیلی صلاحیتوں کو یکجا کرے گا ،جو کہ یونیورسٹیوں میں جدید تحقیق، لیبارٹری ٹیسٹنگ اور فیلڈ ٹرائلز سے لے کر مارکیٹ میں عملی اطلاق تک کو مربوط کرے گا۔ اس اقدام سے صنعتی شراکت داروں کو مصنوعات کی جدت، جانچ اور وسعت کے مواقع حاصل ہوں گے، جنہیں مارکیٹ میں اپنائے جانے کی راہ فراہم کی جائے گی، جس کے نتیجے میں نئی تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔

آئندہ چار برسوں کے دوران، جو کہ ایک اہم دورانیہ ہے جس میں 6جی کے لیے تکنیکی اور تجارتی معیارات کی تشکیل ہوگی، یہ مرکز تین کلیدی شعبوں میں پیش رفت کو فروغ دے گا:
ٹیلی کام کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کرنا – جدید اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے نیٹ ورکس کو بہتر بنانا، کارکردگی کو بڑھانا، اور نئی سروسز کو فعال بنانا۔
نان-ٹریسٹریئل نیٹ ورکس (ایم ٹی این ایس)– سیٹلائٹ اور فضائی نظام تیار کرنا تاکہ دیہی اور دور دراز علاقوں کو قابل اعتماد، تیز رفتار کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے۔
ٹیلی کامس سائبر سیکیورٹی – نیٹ ورک سیکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کھلے اور باہم قابل عمل(ا نٹروپیریبل) حل تیار کرنا تاکہ مواصلاتی نظاموں کو کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے زیادہ مضبوط اور زیادہ قابل اعتماد بنایا جا سکے۔
کنیکٹیویٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز ہماری معیشتوں اور معاشروں کی بنیاد ہیں۔ ان کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ترقی دینا دونوں ممالک کے لیے اقتصادی اور سیکیورٹی کے فوائد لانے کی توقع ہے۔


بھارت اور برطانیہ نے اس اقدام کو فروغ دینے کے لیے آئندہ چار برسوں کے دوران مشترکہ طور پر ابتدائی چوبیس ملین پاؤنڈز کی رقم مختص کرنے کا عزم کیا ہے۔ یہ مالی معاونت برطانیہ اور بھارت کے قائم شدہ تحقیقی مراکز کے مابین عملی تحقیق، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری، مشترکہ تجرباتی نظام (ٹیسٹ بیڈز)، اور عالمی تکنیکی معیارات کی ترقی میں ہدفی تعاون کی حمایت کرے گی۔
یہ اقدام، جو برطانیہ-بھارت ٹیکنالوجی سیکیورٹی انیشی ایٹو کے تحت یو کے آر آئی (یو کے آر آئی ) اور بھارت کے محکمہ مواصلات (ڈی او ٹی)کی مشترکہ کاوش کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، برطانیہ-بھارت تحقیقی و اختراعی راہداری (ریسرچ اینڈ انوویشن کوریڈور) کی عملی مثال کے طور پر نمایاں حیثیت رکھتا ہے، اور یہ دونوں وزرائے اعظم کے مشترکہ وژن 2035 میں طے شدہ مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں: -
ایکس:۔ https://x.com/DoT_India
انسٹا:۔ https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
ایف بی:۔ https://www.facebook.com/DoTIndia
یوٹیوب:۔ https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
***
(ش ح۔اس ک )
UR-7412
(Release ID: 2177606)
Visitor Counter : 7