صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دماغی صحت کے عالمی دن 2025 کے موقع پرصحت کے  مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا نے ٹیلی مانس ایپ کے لیے نئے اقدامات کا آغاز کیا


بہتر رسائی کے لیے کثیر لسانی یو آئی ، صارفین کے لیے ایپ کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے چیٹ بوٹ فیچر اور ہنگامی حالات کے دوران رہنمائی اور مدد کے لیے ایمرجنسی ماڈیول کے ساتھ بہتر ٹیلی مانس ایپ کا آغاز

ایک صحت مند ذہن ایک صحت مند جسم کی طرف لے جاتا ہے اور ایک صحت مند دماغ اور صحت مند جسم ایک صحت مند قوم کی طرف لے جاتا ہے: شری جے پی نڈا

ٹیلی مانس ایپ میں نئی خصوصیات کے آغاز کے ساتھ ، ہم ہنگامی حالات کا مؤثر طریقے سے جواب دینے اور ملک کے ہر کونے تک ڈیجیٹل اختراعات کی رسائی کو بڑھانے کے لیے اپنی تیاری کو مضبوط کر رہے ہیں

محترمہ دیپیکا پڈوکون کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لیے دماغی صحت کی سفیر نامزد کیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 10 OCT 2025 4:54PM by PIB Delhi

دماغی صحت کے عالمی دن 2025 کے موقع پر، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام (ٹیلی مانس) کے لیے متعدد نئے اقدامات کا آغاز کیا۔

ان اقدامات میں ٹیلی مانس ایپ کی بہتری شامل ہے، جس میں کثیر لسانی یوزر انٹرفیس، چیٹ بوٹ، رسائی کی سہولیات اور ایمرجنسی ماڈیول کو شامل کیا گیا ہے۔ اب ٹیلی مانس ایپ انگریزی اور ہندی کے علاوہ 10 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہوگی، جن میں آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، تامل، تیلگو، اوڈیا اور پنجابی شامل ہیں۔ یہ اقدام علاقائی زبانوں میں ذہنی صحت کی سہولت فراہم کر کے رسائی بڑھانے کی کوشش ہے۔

مزید برآں، ایپ میں معذور افراد اور کمزور گروپوں کے لیے رسائی کی خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں تاکہ بصارت سے محروم صارفین کے لیے انٹرفیس زیادہ دوستانہ بنایا جا سکے۔ ایک چیٹ بوٹ فیچر ('اسمی') بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو صارفین کو ایپ کے ساتھ مشغول ہونے اور ذہنی صحت سے متعلق معلومات یا مدد حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ، ایمرجنسی کے دوران بروقت رہنمائی اور مدد کو یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی رسپانس مواد بھی ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا، "ایک صحت مند دماغ صحت مند جسم کی طرف لے جاتا ہے، اور ایک صحت مند جسم صحت مند قوم کی طرف۔" انہوں نے کہا کہ ہندوستان ذہنی صحت کی خدمات تک مساوی، سستی اور جامع رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ٹیلی مانس ایپ میں نئی خصوصیات کے آغاز کے ساتھ، ہم ذہنی صحت کی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور ملک کے ہر کونے تک ڈیجیٹل اختراعات کی رسائی کو بڑھانے کے لیے اپنی تیاری کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ ذہنی صحت کے بارے میں بات چیت کو معمول بنانا بدنما داغ کو کم کرنے اور ذہنی صحت کو ہندوستان میں صحت عامہ کے ایک لازمی پہلو کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

جناب نڈا نے یہ بھی بتایا کہ محترمہ دیپیکا پڈوکون کو ذہنی صحت کی خدمات تک رسائی کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے دماغی صحت کی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک قومی سفیر کے طور پر ان کی شمولیت ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور لوگوں کو حکومت سے منظور شدہ ذہنی صحت کے وسائل کے ذریعے بروقت مدد حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔ محترمہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ شراکت داری ہندوستان میں ذہنی صحت کے مسائل کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی بڑھانے، بدنما داغ کو کم کرنے اور ذہنی صحت کو صحت عامہ کے ایک لازمی پہلو کے طور پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

ٹیلی مانس کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر صحت نے کہا، "اپنے قیام کے بعد سے، ٹیلی مانس نے تقریباً 28 لاکھ کالز سنبھالی ہیں، جس میں تربیت یافتہ مشیر 20 سے زیادہ مختلف زبانوں میں صارفین کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ ہر روز تقریباً 4,000 لوگ مدد کے لیے پہنچتے ہیں، جو ذہنی صحت کے خدشات کو دور کرنے میں اس خدمت کی مؤثریت کو ظاہر کرتا ہے۔ مدد مانگنے والے مردوں اور عورتوں کی تقریباً مساوی تعداد اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ تمام گروہوں میں بیداری بڑھ رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی مانس موبائل ایپ ہندوستان بھر کے لوگوں کو کسی بھی وقت، کہیں بھی مدد حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

 

محترمہ مرکزی سکریٹری صحت، پنیا سلیلا سریواستو نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اقوام متحدہ کے اس سال کے موضوع میں ذہنی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی مانس سمیت ہندوستان کے ڈیجیٹل اقدامات کا مقصد عالمگیر صحت کوریج کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودکشی یا کسی بھی خود تباہ کن رویے کو روکا جا سکتا ہے، اور ٹیلی مانس ایپ کے ذریعے بروقت، پیشہ ورانہ اور ہمدردانہ ذہنی صحت کی دیکھ بھال اور معیاری مشاورت کے استعمال سے بدنامی یا دقیانوسی تصورات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

مرکزی صحت سکریٹری نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ایپلیکیشن کی بہتری کے لیے اپنی رائے فراہم کریں تاکہ نمہانس کی ٹیم کسی بھی مسئلے کو بروقت حل کر سکے۔

ڈاکٹر پرتیما مورتی، ڈائریکٹر اور سینئر پروفیسر آف سائیکاٹری، نیم ہنس، نے کہا کہ اس توسیع کے ذریعے ٹیلی مانس لوگوں کے ایک بڑے طبقے کو کور کرے گا اور ذہنی صحت کی مدد کی رسائی میں اضافہ کرے گا۔

پروفیسر ٹی کے سری کانت، پرنسپل انویسٹی گیٹر، ٹیلی مانس، انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، بنگلور (آئی آئی ٹی ۔بی)، نے کہا کہ یہ اضافہ معلومات کے ہموار بہاؤ کو ممکن بنائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کا نظام بلٹ ان ہے اور ایپ کا ماڈیولر ڈیزائن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وقت کے ساتھ نئی خصوصیات آسانی سے شامل کی جا سکیں۔

قومی صحت پالیسی میں ذہنی صحت کو عوامی صحت کی ایک اہم ترجیح کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے آیوشمان آروگیہ مندر، نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ پروگرام (ٹیلی مانس) اور ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام سمیت متعدد اقدامات کے ذریعے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ٹیلی مانس شدید معاملات سمیت ذہنی صحت کے وسیع مسائل کو حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور اس نے بہت سے افراد کو مثبت نتائج حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ حکومت ہند ایک لچکدار، جامع اور قابل رسائی ذہنی صحت کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی اور آگاہی کے اقدامات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، ہندوستان ذہنی صحت کے علاج کے فرق کو ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے کہ کوئی بھی شہری پیچھے نہ رہے۔

اس تقریب میں محترمہ ارادھنا پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری اور ایم ڈی، این ایچ ایم، مرکزی وزارت صحت؛ جناب وجے نہرا، جوائنٹ سکریٹری، مرکزی وزارت صحت؛ ڈاکٹر سی نوین کمار، پرنسپل انویسٹی گیٹر، ٹیلی مانس اور مرکزی وزارت صحت کے دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

*********

ش ح ۔ ا س ک۔  ش ب ن

U. No.7400


(रिलीज़ आईडी: 2177483) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , हिन्दी , Marathi , Tamil