الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ای بینک گارنٹیوں کے لیے ریئل ٹائم ڈیجیٹل دستاویز کے نفاذ کے ساتھ بھارت کی کاغذ کے استعمال کے بغیر حکمرانی کی طرف پیش قدمی
بینکوں، این بی ایف سیز ، کیپٹل مارکیٹ کے اداروں اور کارپوریٹ اداروں جیسے 60 سے زیادہ اداروں میں بینک گارنٹی جاری کرنے اور تجدید سے متعلق کام چند دنوں کے بجائے چند منٹوں میں کئے جا سکیں گے ، جس میں فی الحال وقت لگتا ہے
نیشنل ای گورننس ڈویژن ( این ای جی ڈی ) کے اینٹیٹی لاکر کو نیشنل ای گورننس سروسز لمیٹیڈ کے ڈیجیٹل دستاویز سے متعلق پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کرنے سے ڈیجیٹل کام کاج تیز ، شفاف اور قانونی طور پر درست ہو پائے گا
این ای جی ڈی اور این ای ایس ایل نے بھارت کی ڈیجیٹل حکمرانی کے ویژن میں تیزی لانے اور کاروباری اداروں کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل دستاویز کے بندوبست اور عمل درآمد کو بڑھانے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
प्रविष्टि तिथि:
08 OCT 2025 3:43PM by PIB Delhi
نیشنل ای-گورننس ڈویژن ( این ای جی ڈی ) ، وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی ( ایم ای آئی ٹی وائی )، حکومتِ ہند کے تحت اور نیشنل ای-گورننس سروسز لمیٹڈ ( این ای ایس ایل ) ، جو انسالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا ( آئی بی بی آئی ) کے ضابطے کے تحت ایک معلوماتی سہولت ہے، اس نے کاروباری اداروں اور سرکاری محکموں کے لیے ڈیجیٹل دستاویزاتی بندوبست کو بہتر بنانے اور مربوط کرنے کے مقصد سے ایک تاریخی مفاہمت نامے ( ایم او یو ) پر دستخط کیے ہیں۔
اس مفاہمت نامے پر گلوبل فِن ٹیک فیسٹ 2025 کے موقع پر نیشنل ای-گورننس ڈویژن ( این ای جی ڈی ) کے ڈائریکٹر جناب جے ایل گپتا اور نیشنل ای-گورننس سروسز لمیٹڈ ( این ای ایس ایل ) کے منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او جناب دیب جیوتی رے چودھری کی موجودگی میں دستخط کئے گئے ۔

اس اشتراکِ عمل کے تحت، این ای جی ڈی کا کلاؤڈ پر مبنی دستاویزی بندوبست کا پلیٹ فارم ، ‘‘ اینٹیٹی لاکر ’’ ، جو ڈیجی لاکر اقدام کی توسیع ہے اور جس کا مقصد دستاویزات جاری کرنے ، محفوظ کرنے ، اشتراک اور تصدیق کے عمل کو آسان بنانا ہے ، اب این ایس ایل کے ڈیجیٹل ڈاکیومنٹ ایگزیکیوشن (ڈی ڈی ای ) پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ این ای ایس ایل کا ڈی ڈی ای پلیٹ فارم ایک جدید اور انقلابی حل ہے ، جو ڈیجیٹل، بغیر کاغذ اور معاہدوں کے محفوظ عمل درآمد کو ممکن بناتا ہے، جن میں الیکٹرانک بینک گارنٹیز ( ای – بی جیز ) بھی شامل ہیں ، جو قانونی طور پر ڈیجیٹل شکل میں نافذ العمل ہیں۔
اس مفاہمت نامے کے ذریعے، ای – بی جی کے مستفیدین اور درخواست گزار اپنے اینٹیٹی لاکر اکاؤنٹس میں براہِ راست این ای ایس ایل کے ای – بی جی محفوظ کرنے ( ریپوزیٹری ) سے ڈیجیٹل طور پر نافذ شدہ بینک گارنٹیز کو محفوظ طریقے سے حاصل اور استعمال کر سکیں گے۔ اس انضمام سے تیز تر، شفاف اور قانونی تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ورک فلو کو فروغ حاصل ہو گا اور ڈیجیٹل حکمرانی کو تیز کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانی کے بھارت کے نظریے کو تقویت حاصل ہو گی ۔
این ای ایس ایل کی ای – بی جی کے فوائد میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
• مکمل طور پر محفوظ اور جعل سازی سے محفوظ دستاویز۔
• روایتی کاغذی بینک گارنٹی کے مقابلے میں چند دنوں کے بجائے چند منٹوں میں تیز تر اجرا۔
• اجرا، تجدید، نفاذ اور دیگر تمام مراحل مکمل طور پر ڈیجیٹل انداز میں انجام پاتے ہیں۔
• کاغذ کے بغیر عملدرآمد، اس لیے یہ ماحولیاتی طور پر سازگار ہے ۔
• مرکزی ریپوزیٹری کے ذریعے آسانی سے قابلِ تصدیق۔
اس اشتراک کے ذریعے این ای جی ڈی اور این ای ایس ایل دونوں نے ڈاٹا کے تحفظ اور رازداری کے اپنے عزم کو ایک بار پھر مضبوط کیا ہے۔ اس شراکت داری میں مالیاتی معلومات کے محفوظ تبادلے، قابلِ اطلاق قوانین بشمول دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ قرار دیئے جانے سے متعلق ضابطہ ، 2016 پر سختی سے عمل درآمد اور ڈاٹا پرائیویسی ضوابط کی مکمل پاسداری کی دفعات شامل ہیں۔
یہ اشتراک ڈیجیٹل حل کے شعبے میں آئندہ شراکت داریوں اور اختراعات کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے، جس سے حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان ڈیجیٹل رابطوں میں مزید تیزی آئے گی اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب جے ایل گپتا، ڈائریکٹر این ای جی ڈی نے کہا کہ ‘‘ ہم مستقبل میں این ای ایس ایل کے ساتھ مزید ایسے اشتراک کی توقع رکھتے ہیں۔ این ای ایس ایل کی ای – اسٹیمپ پیپر خدمات کے ذریعے اب صارفین حقیقی وقت میں ای-اسٹامپ پیپر حاصل کر کے، ای – دستخط کی سہولت کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں، جس سے ایک موثر ، کاغذ کے استعمال کے بغیر اور قانونی طور پر معتبر عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ’’
جناب دیب جیوتی رے چودھری، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای اواین ای ایس ایل نے کہا کہ ‘‘ این ای ایس ایل کی ای – بی جی نے روایتی کاغذ پر مبنی بینک گارنٹی سے جڑے تمام چیلنجوں کا حل پیش کیا ہے۔ یہ سروس نہ صرف آسانی سے دستیاب ہے بلکہ کم لاگت بھی رکھتی ہے۔ الیکٹرانک و آئی ٹی کی وزارت کے ساتھ یہ مفاہمت نامہ ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس کے ذریعے ایم ایس ایم ایز جیسے صارفین اب اینٹیٹی لاکر کے ذریعے اپنی ای – بی جی سمیت متعدد خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ ’’
این ای جی ڈی کے بارے میں:
نیشنل ای-گورننس ڈویژن ( این ای جی ڈی ) ، جو ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن اور وزارتِ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے تحت کاروبار کا ایک خود مختار ڈویژن ہے اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں ای-گورننس پروگراموں کے نفاذ میں تکنیکی اور مشاورتی معاونت فراہم کرنے کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔
این ای ایس ایل کے بارے میں:
نیشنل ای-گورننس سروسز لمیٹڈ ( این ای ایس ایل ) ایک انفارمیشن یوٹیلیٹی ( آئی یو ) ہے، جو ان سالونسی اینڈ بینکرپسی بورڈ آف انڈیا ( آئی بی بی آئی ) کے دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ قرار دیئے جانے سے متعلق ضابطے 2016 کے تحت کام کرتی ہے۔ یہ ادارہ مالیاتی معلومات کے ذخیرے کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے، جہاں مختلف قرض دہندگان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو متعلقہ فریقین کی تصدیق کے ساتھ محفوظ کیا جاتا ہے۔ این ای ایس ایل کا ڈیجیٹل ڈاکیومنٹ ایگزیکیوشن ( ڈی ڈی ای ) ایک منفرد پلیٹ فارم ہے ، جو 29 ریاستوں میں ڈیجیٹل اور کاغذ کے بغیرمعاہدوں پر عمل درآمد کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آج 60 سے زائد ادارے بشمول بینک، این بی ایف سیز، کیپیٹل مارکیٹ کے ادارے، اور کارپوریٹس این ای ایس ایل کی ڈی ڈی ای اور ڈاٹا خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔
********
( ش ح۔ا ع خ ۔ ع ا)
U.No. 7250
(रिलीज़ आईडी: 2176393)
आगंतुक पटल : 31