نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدرجمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے 93ویں یوم فضائیہ کے موقع پر ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد دی
آپریشن سندور، متعدد دیگر مشنوں کے ساتھ، ہندوستانی مسلح افواج، خاص طور پر ہندوستانی فضائیہ کی انمول شراکت کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے: نائب صدر
Posted On:
08 OCT 2025 3:30PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج 93 ویں یوم فضائیہ کے موقع پر ہندوستانی فضائیہ کو مبارکباد دی۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ ہمارے آسمانوں کی حفاظت سے لے کر قدرتی آفات کے دوران امداد فراہم کرنے اور ضرورت کے وقت مدد فراہم کرنے تک، ہندوستانی فضائیہ قوم کے لیے لگن، نظم و ضبط اور خدمت کی علامت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن سندور متعدد دیگر مشنوں کے ساتھ ہندوستانی مسلح افواج بالخصوص ہندوستانی فضائیہ کی انمول شراکت کا ثبوت ہے۔
جناب سی پی رادھا کرشنن نے بہادر فضائی جنگجوؤں کا ان کی پیشہ ورانہ مہارت، حوصلے اور اٹل عزم کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
************
ش ح۔ا م۔ ن ع
(U: 7255)
(Release ID: 2176291)
Visitor Counter : 8