ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل اسکلز کوالیفیکیشنز کمیٹی (این ایس کیو سی)  کے 44ویں اجلاس کا دہلی میں انعقاد

Posted On: 08 OCT 2025 10:21AM by PIB Delhi

نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن کمیٹی (این ایس کیو سی) کا 44 واں اجلاس کل نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی کیو سی) کے زیراہتمام منعقد ہوا۔ اس میٹنگ کی صدارت محترمہ دیباشری مکھرجی، سکریٹری، ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت اور چیئرپرسن، این سی وی ای ٹی نے کی۔

اس سیشن میں کلیدی شراکت دار جن میں ایوارڈ دینے والے اداروں (اے بی)، صنعت، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں اور دیگر اداروں کے نمائندے  شامل ہیں، قومی ہنر کی اہلیت کے فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ مہارت کی اہلیت کی صف بندی سے متعلق اہم امور پر غور و فکر کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

صحت کی دیکھ بھال، زراعت، آٹوموٹیو، ٹیلی کام، آئی ٹی-آئی ٹی، خوردہ، لاجسٹکس، ماحولیات، اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں کل 210 مہارتوں کی قابلیت تشخیص اور منظوری کے لیے پیش کی گئی۔ ان قابلیتوں کا مقصد ہندوستان میں پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے معیار، مطابقت اور رسائی کو بڑھانا ہے۔

این ایس کیو سی قومی ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام میں اس بات کو یقینی بنا کر ایک اہم کردار ادا کرتا ہے کہ قابلیتیں ا ین ایس کیو ایف کے ساتھ منسلک ہوں، جو کہ قومی سطح پر تسلیم شدہ کوالٹی ایشورنس فریم ورک ہے  اور بڑھتے ہوئے  تکنیکی مسائل اور قابلیت کی سطحوں پر قابلیت کی تشکیل کرتا ہے۔ یہ  ہم آہنگی سیکھنے والوں کے لیے عمودی اور افقی نقل و حرکت کو ممکن بناتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مہارت کی نشوونما صنعت کی ضروریات کے مطابق رہے۔

پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کے قومی ریگولیٹر کے طور پر، این سی وی  ای ٹی این ایس کیو سی کے ذریعے این ایس کیو ایف کی ترتیب اور منظوری کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ کمیٹی میں مرکزی وزارتوں، ریاستی اسکل ڈیولپمنٹ مشنز، ریگولیٹری اداروں جیسے یو جی سی، اے آئی سی ٹی ای، این ایس ڈی سی، ڈی جی ٹی اور معروف صنعتی انجمنوں کی نمائندگی شامل ہے۔ این ایس کیو سی کو پیش کی جانے والی ہر اہلیت این سی وی  ای ٹی کے ذریعے ایک جامع اور کثیر شراکت کے جائزہ سے گزرتی ہے، جس میں مضامین کے ماہرین، صنعت کے نمائندے، ماہرین تعلیم، اور متعلقہ وزارتیں شامل ہوتی ہیں۔

44ویں این ایس کیو سی میٹنگ کے نتائج، خاص طور پر 210 ہنر مندی کی اہلیت کی تشخیص سے، توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہندوستان کے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو نمایاں طور پر مضبوط کریں گے اور مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت کی تعمیر کے حکومت کے نظریہ کو فروغ دیں گے جو قومی اور عالمی صنعت کے تقاضوں کو پورا کرنے کا اہل ہو۔

****

UR-7238

(ش ح۔ع و۔ ف ر )


(Release ID: 2176171) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil