بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے بہار ا اسمبلی نتخابات کے لئے مثالی ضابطہ اخلاق کے سختی سے نفاذ کے لئے ہدایات جاری کی ہیں
Posted On:
08 OCT 2025 11:57AM by PIB Delhi
- الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے 6 اکتوبر 2025 کو بہار کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔
- اس اعلان کے ساتھ ہی ای سی آئی نے بہار کے چیف سکریٹری اور چیف الیکٹورل آفیسر کو ریاست میں مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کو فوری طور پر نافذ کرنے کے سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔ ایم سی سی مرکزی حکومت پر بھی لاگو ہوگا جہاں تک بہار کے لیے اعلانات/پالیسی فیصلوں کا تعلق ہے۔
- کمیشن نے سرکاری، پبلک اور نجی املاک سے کسی بھی سیاسی پارٹی امیدوار یا انتخابات سے جڑے کسی دیگر شخص کی جانب سے، سرکاری گاڑیوں یا سرکاری رہائش کا غلط استعمال؛ سرکاری خزانے کی قیمت پر اشتہارات کے اجراء پر پابندی لگانے سے متعلق ہدایات کا سختی سے عملدرآمد کویقینی بنانے کا حکم دیاہے۔
- شہریوں کی رازداری کا احترام کیا جانا چاہیے، نجی رہائش گاہوں کے باہر مظاہرے یا دھرنے کے بغیر، مالک کی رضامندی کے بغیر زمین، عمارتیں یا دیواریں جھنڈوں، بینرز یا پوسٹرز کے لیے استعمال نہیں کی جائیں گی۔
- شکایت کی نگرانی کا ایک سسٹم قائم کیا گیا ہے جس میں کال سینٹر نمبر- 1950 بھی شامل ہے جس میں عوامی یا سیاسی جماعت کا کوئی بھی رکن متعلقہ ڈی ای او/آر او کے پاس شکایت درج کرا سکتا ہے۔ یہ سسٹم اب ساتوں دن 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔
- شہری/سیاسی جماعتیں ای سی آئی این ای ٹی پر سی- ویجل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ایم سی سی کی خلاف ورزیوں کی اطلاع بھی دے سکتی ہیں۔ ریاست بھر میں 824 فلائنگ اسکواڈز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ شکایات کا 100 منٹ کے اندر ازالہ کیا جائے۔
- سیاسی جماعتوں پر لازم ہے کہ وہ پولیس حکام کو جلسوں اور جلوسوں سے قبل ٹریفک اور سکیورٹی کے انتظامات کو فعال کرنے، ممنوعہ احکامات کی تعمیل کرنے اور لاؤڈ سپیکر یا دیگر سہولیات کے لیے ضروری اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے مطلع کریں۔
- وزراء انتخابی مہم کے ساتھ سرکاری فرائض کو یکجا نہیں کریں گے یا انتخابی مقاصد کے لیے سرکاری مشینری، ٹرانسپورٹ یا اہلکاروں کا استعمال نہیں کریں گے۔
- کمیشن نے مزید ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے انعقاد سے منسلک تمام افسران/ اہلکاروں کے تبادلوں پر پابندی ہوگی۔
- تمام سطحوں پر حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایم سی سی کو نافذ کرنے، تمام فریقین کے ساتھ یکساں سلوک کو یقینی بنانے اور سرکاری سہولیات کے غلط استعمال کو روکنے میں غیر جانبداری سے کام کریں۔ انہیں جلسوں، جلوسوں اور پولنگ کے انتظامات کو منصفانہ طور پر منظم کرنا چاہیے، امن و امان کا تحفظ کرنا چاہیے اور انتخابی عمل کی ساکھ کو برقرار رکھنا چاہیے۔
- مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عوامی مقامات جیسے میدان اور ہیلی پیڈ تمام جماعتوں کے لیے یکساں شرائط پر دستیاب ہوں۔ ‘سویدھا ماڈیول’ کو ای سی آئی این ای ٹی پر فعال کر دیا گیا ہے جہاں سیاسی جماعتیں ایسی عوامی جگہوں کے استعمال کے لیے درخواست دے سکتی ہیں جنہیں ‘پہلے آئیے پہلے پائیے’ کی بنیاد پر مختص کیا جانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ظ ا۔ن م۔
U-7241
(Release ID: 2176169)
Visitor Counter : 14