نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ ہند نے سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند سے نئی دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
Posted On:
06 OCT 2025 7:16PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھاکرشنن نے آج نئی دہلی میں سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووِند سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مختلف اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ جناب رام ناتھ کووند ایک ممتاز سیاست دان ہیں، اور ہندوستان کے 14ویں صدر کے طور پر، 'ایک ملک، ایک انتخاب' پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر ان کی خدمات، اور سماجی انصاف اور عوامی بہبود کے لیے ان کی تاحیات وابستگی ان کے غیر متزلزل نظریات کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب رام ناتھ کووند کی رہنمائی اور مدبرانہ صلاحیتیں ازحد اہمیت کی حامل ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7163
(Release ID: 2175553)
Visitor Counter : 9