نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی کارکردگی کے لیے بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی

Posted On: 06 OCT 2025 6:54PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج بھارتی پیرا ایتھلیٹ ٹیم کو دہلی میں منعقدہ عالمی پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں ان کی تاریخی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ 22 تمغات جیت کر، پیرا ایتھلیٹوں نے اپنی مضبوطی، جذبے اور عزم محکم سے قوم ترغیب فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی قوم کے لیے ایک قابل فخر سنگ میل ہے اور ہندوستان میں پیرا اسپورٹس کی مستقبل میں ترقی کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کامیابی سے کھیلوں میں شمولیت اور بہترین کارکردگی کی تحریک کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھاکرشنن نے کہا:

"ٹیم انڈیا کو عالمی پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ 2025 میں ان کی تاریخی کارکردگی کے لیے مبارکباد۔ گھریلو سرزمین پر 22 تمغوں کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ، ہمارے پیرا ایتھلیٹوں  نے اپنی مضبوطی، جذبے اور عزم محکم سے قوم کو ترغیب فراہم کی ہے۔

یہ کامیابی ملک کے لیے ایک قابل فخر سنگ میل ہے اور ہندوستان میں پیرا اسپورٹس کی مستقبل میں ترقی کے لیے یہ ایک مضبوط بنیاد ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سے کھیلوں میں شمولیت اور عمدگی کی تحریک کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔"

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:7161


(Release ID: 2175542) Visitor Counter : 8
Read this release in: Malayalam , English , Hindi , Tamil