دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایل بی ایس این اے اے اور زمینی وسائل  کے محکمےنے ضلع کلکٹرز کیلئے نکش پروگرام سے متعلق قومی ورکشاپ کا انعقاد کیا


ایل بی ایس این اے اے میں منعقدہ دو روزہ قومی ورکشاپ میں28 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نکش کے پائلٹ نفاذ کیلئے  ضلع کلکٹروں کو تیار کیاگیا

نکش کے توسط سے شہری اراضی  کے ریکارڈز میں انقلابی تبدیلی آئے گی، ایل بی ایس این اے اے نے تکنیکی، قانونی اور انتظامی فریم ورک سے متعلق ٹریننگ کا انعقاد کیا

Posted On: 06 OCT 2025 2:15PM by PIB Delhi

لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے) نے دیہی ترقی کی وزارت کےاراضی وسائل سے متعلق محکمہ (ڈی او ایل آر)کے تعاون سے آج نکش پروگرام کے سلسلے میں دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس اقدام میں ملک بھر کے ضلع مجسٹریٹ اور کلکٹرز کو ایک جگہ جمع کیا گیا تاکہ اس اہم شہری اراضی  وسائل پروجیکٹ کے قومی سطح پر نفاذ کی تیاری کی جا سکے۔

نکش پروگرام ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کے تحت ایک سال پر مبنی پائلٹ منصوبہ ہے۔ اس کا مقصد جدید جیو اسپیشل نقشہ سازی اور ڈیٹا تجزیہ کے انضمام کے ذریعے شہری ارضی کی حکمرانی میں شفافیت، کارکردگی اور رسائی کو فروغ دینا ہے۔

جدید جیو اسپیشل میپنگ، جی این ایس ایس (گلوبل نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم) اور ویب جی آئی ایس ٹولز کے استعمال سے، نکش زمین کی ملکیت میں ابہام کو ختم کرنے، جائیداد کے ٹیکس کے نظام کو ہموار کرنے اور مستقبل کے شہری منصوبہ بندی و حکمرانی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام ‘ایک ملک، ایک اراضی کا ریکارڈ’ کے وژن کی جانب ایک تغیر پذیر قدم ہے، جو ہر شہری زمین کے پلاٹ کو ڈیجیٹل طور پر نقشہ بندی اور مستند بنانے کو یقینی بناتا ہے۔

یہ ورکشاپ جو 6 سے 7 اکتوبر 2025 تک منعقد ہو رہی ہے، ملک بھر کے ضلع مجسٹریٹ اور کلکٹرز کو پروگرام کے قومی سطح پر نفاذ کے لیے انتظامی اور تکنیکی تیاری فراہم کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے۔

ورکشاپ کا اہتمام بی این یوگاندھر سنٹر فار رورل اسٹڈیز، ایل بی ایس این اے اے نے نکش کی پہل کے تکنیکی، قانونی اور انتظامی جہتوں پر توجہ مرکوز کی، جس سے فیلڈ حکام اور ڈومین ماہرین کے درمیان علم کے تبادلے میں سہولت ہو۔

دیہی ترقی کی وزارت کے اراضی سے متعلق وسائل کے محکمے سکریٹری جناب منوج جوشی نے کلیدی خطبہ دیا، جس میں شفاف، اپ ڈیٹ اور قابل رسائی شہری اراضی ریکارڈ کو یقینی بنانے میں پروگرام کی تبدیلی کی صلاحیت کا خاکہ پیش کیا۔

اس پروگرام میں مختلف اہم اداروں کے سینئر افسران اور ماہرین کے زیرِ قیادت سیشنز شامل ہوں گے۔ مقررین میں محکمہ زمینی وسائل کے جوائنٹ سیکریٹری جناب کنال ستیارتھی اور سروے آف انڈیا کے ایڈییشنل سروئیر جنرل جناب ایس۔ کے۔ سنہا شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش اسٹیٹ الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم پی ایس ای ڈی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو انفارمیٹکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی جی ایس ٹی)، حیدرآباد کے افسران بھی تکنیکی مہارت فراہم کریں گے۔

اس تقریب میں مختلف اہم اداروں کے سینئر افسران اور ماہرین کی قیادت میں سیشنز کا انعقاد کیاجائےگا۔ مقررین میں جناب کنال ستیارتھی، جوائنٹ سکریٹری، محکمہ زمینی وسائل اور جناب ایس۔ کے۔ سنہا، ایڈییشنل سروئیر جنرل، سروے آف انڈیا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تکنیکی مہارت سے متعلق معلومات مدھیہ پردیش اسٹیٹ الیکٹرانکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم پی ایس ای ڈی سی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو انفارمیٹکس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این آئی جی ایس ٹی) ، حیدرآباد کے افسران کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

عمل درآمد کے بارے میں عملی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے کئی سینئر انتظامی اہلکار بھی شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ ان مقررین میں جناب ایس۔ سنبا شیو راؤ، ڈائریکٹر آف سروے اینڈ لینڈ ریکارڈز، حکومت کیرالہ؛  جناب این۔ کے۔ سدھانشو، ڈائریکٹر جنرل، یشونت راؤ چوہان اکیڈمی آف ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن (وائی اے ایس ایچ اے ڈی اے) اور جناب ایس کے چوک لنگم، پرنسپل سیکریٹری، حکومت مہاراشٹر شامل ہیں۔

ورکشاپ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:

مکمل جائزہ: سیشنز میں نکش پروگرام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جائے گا، جس میں اس کے ورک فلو، ڈیلیوریبلز اور گراؤنڈ ٹروتھنگ کے عمل شامل ہیں۔

تکنیکی تربیت: شرکاء کو جی آئی ایس اور  ویب – جی آئی ایس آلات سے متعارف کرایا جائےگا۔ ایک سیشن میں جدید سروے تکنیک، جیسے جی این ایس ایس / ای ٹی ایس کے ذریعے زمین کے پلاٹ کا سروے، بھی دکھایا جائےگا۔

عملی بصیرت: ماہرین ایریئل ڈیٹا حاصل کرنے کے عملی طریقے بتائیں گے اور اس میں پیش آنے والے چیلنجز پر گفتگو کریں گے۔

نفاذ کا فریم ورک: سیشنز میں نکش کے نفاذ کے لیے درکار انتظامی اور قانونی فریم ورک پر بات ہوگی، نیز آگاہی مہمات کے بہترین طریقے بھی بیان کیے جائیں گے۔

ورکشاپ کا مقصد ملک کے ضلعی انتظامی سربراہان کو ضروری مہارت اور واضح فہم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اپنے ضلعے میں نکش پروگرام کو مؤثر طریقے سے نافذ اور منظم کر سکیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ت ح۔

U.NO.7123


(Release ID: 2175370) Visitor Counter : 8