امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے آج گوا میں ریاستی حکومت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


‘مہاجے گھر یوجنا’موثر انتظامیہ ، حساس حکمرانی اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومت کی اصلاحات کے لیے کی گئی محنت کی عکاس  ہے

تقریبا 11 قسم کے قانونی تنازعات میں الجھے گوا کے لاکھوں شہریوں کو جائیداد کے حقوق دینا بااختیار بنانے کی ایک اہم علامت ہے

گوا کے وزیرِ اعلیٰ اور ان کی ٹیم نے ایک واحد قانون کے نفاذ کے ذریعے تمام رہائشی مسائل حل کر دیے، جس سے گوا کی آدھی آبادی مستفید ہوئی

آج ایک ہی پروگرام کے ذریعے گوا حکومت نے 10 لاکھ لوگوں کو اپنے گھر کا مالک بنانے کا کام کیا ہے

آج 2,452 کروڑ روپے کی 21 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا گیا، جو گوا کی ترقی میں ایک بہت بڑی چھلانگ ہے

وزیر اعظم مودی نے 2047 تک وکست بھارت کا ہدف مقرر کیا ہے ، لیکن جس رفتار سے گوا میں مسائل حل ہو رہے ہیں ، اس سے یہ پہلی مکمل ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی

گوا بھارت ماتا کی پیشانی پر ایک بندی کی مانند ہے اور اس کی ترقی دیگر کئی ریاستوں کو آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی

اس دیوالی ، آئیے ہم سب غیر ملکی مصنوعات کے بجائے سودیشی مصنوعات کو اپنانے کا عزم کریں

اگر ہمارے ملک کے 140 کروڑ لوگ صرف سودیشی مصنوعات خریدیں اور استعمال کریں تو ہمارا بھارت بہت جلد عظیم بن جائے گا

اپوزیشن پارٹی گووا کو چھوٹی ریاست کہتی ہےلیکن ریاست چھوٹی ہو یا بڑی، یہاں کا ہر شہری ہندوستانی ہے

Posted On: 04 OCT 2025 9:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے گوا ریاستی حکومت کی ‘مہاجے گھر یوجنا’ اور مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا ۔  اس موقع پر گوا کے وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت ، مرکزی وزیر شری پد نائک اور کئی دیگر معززین موجود تھے ۔

اپنے خطاب میں، مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ آج شروع کی جانے والی ‘مہاجے گھر یوجنا’ صرف ایک سرکاری اسکیم نہیں، بلکہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہماری حکومتوں کی اصلاحات کے لیے کی گئی کوششوں کی عکاسی ہے، جس کی قیادت ایک باصلاحیت انتظامیہ اور حساس حکومت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوا کے لاکھوں شہریوں کو، جو تقریباً 11 مختلف قانونی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے تھے، اپنے گھروں کے مالک بنانے کے حقوق دینا بااختیاری کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر پرمود ساونت اور ان کی ٹیم نے ایک ہی قانون کے نفاذ کے ذریعے تمام طرح کی بے قاعدگیوں کو ختم کرکے گوا کی تقریباً آدھی آبادی کو فائدہ پہنچایا ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ گوا حکومت نے گھروں کی مرمت کے لیے تین دن کے اندر اجازت کو یقینی بنایا ہے اور بجلی اور پانی کی فراہمی کی ضمانت بھی دی ہے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ جب جناب نریندر مودی 2014 میں وزیرِ اعظم بنے، تو انہوں نے تمام ریاستوں کو یہ ترغیب دی کہ وہ عوام کے مسائل کو سمجھیں، ان کا درد محسوس کریں، ان کے مسائل کے قانونی حل تلاش کریں، اور ضرورت پڑنے پر عوام کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے نئے قوانین نافذ کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم مودی کے وژن سے متاثر ہو کر ہمارے ملک کی تمام حکومتیں اسی سمت میں کام کر رہی ہیں، اور اس کے نتیجے میں آزادی کے 75 سال بعد، ملک کے 60 کروڑ غریب شہری اب زندگی کی تمام بنیادی سہولیات تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم مودی نے ملک کے 60 کروڑ غریب لوگوں کی زندگیوں میں روشنی اور امید پیدا کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج ایک ہی پروگرام کے ذریعے 10 لاکھ شہریوں کو، جو قانونی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے تھے، اپنے گھروں کے مالک بنانے کے حقوق دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی کے ساتھ آج 2,452 کروڑ روپے مالیت کے 21 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ یہ گوا کی ترقی میں ایک بڑا قدم ہے، اور یہ تمام اقدامات ایک خوشحال اور ترقی یافتہ گوا کی تعمیر میں اہم کردار ادا کریں گے۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ 2014 میں گووا کی فی کس آمدنی روپے1,12,073 تھی، جو سال 2023-24 میں بڑھ کر  روپے3,57,000 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں تک قبائلی بھائیوں اور بہنوں کوریزرویشن کے فوائد حاصل نہیں ملے لیکن اب وہ قانون ساز اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے ذریعے نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں 5 اگست 2025 کو بھارت کی پارلیامنٹ نے ایک قانون پاس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی گوا کو چھوٹی ریاست کہتی ہے، لیکن چاہے ریاست چھوٹی ہو یا بڑی، یہاں کا ہر شہری بھارتی ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم مودی نے 2047 تک ‘‘وکست بھارت’’ کا ہدف مقرر کیا ہے، لیکن گوا میں مسائل کے حل کی رفتار کے پیش نظر، یہ سب سے پہلے مکمل طور پر ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ نہ صرف گوا بلکہ وزیر اعظم مودی نے نوراتری کے پہلے ہی دن 395 ضروری روزمرہ کی اشیاء پر جی ایس ٹی کو ایک تہائی سے بھی کم کرکے ملک بھر کی خواتین کو تحفہ دیا ہے، جس سے بھارت کے عوام کو بہت بڑا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد کسی بھی حکومت نے کبھی اتنی بڑی ٹیکس میں کمی نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دیوالی، ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے گھروں میں کسی بھی غیر ملکی مصنوعات کا استعمال نہیں کریں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اگر ملک کے تمام 140 کروڑ شہری صرف مقامی (سودیشی) مصنوعات خریدیں اور استعمال کریں، تو بھارت جلد ہی ایک حقیقی طور پر عظیم قوم بن جائے گا۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر انکم ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ 2014 میں 2.5 لاکھ روپے تک کی آمدنی ٹیکس سے مستثنیٰ تھی، اور مودی حکومت کے گزشتہ 11 سالوں میں یہ حد 12 لاکھ روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس میں چھوٹ اور جی ایس ٹی میں کمی کے ذریعے وزیرِ اعظم مودی نے ملک کی خواتین کی خریداری کی قوت کو مضبوط بنایا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں سب کو آنے والے سالوں میں گوا کو بھارت کی پہلی مکمل طور پر ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوا بھارت ماتا کی پیشانی پر ایک بندی کی مانند ہے، اور گوا کی ترقی دیگر کئی ریاستوں کو اسی ترقی کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔م ش )

U. No.7105


(Release ID: 2175218) Visitor Counter : 6