وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کے جہاز سہیادری نے  بحیرہ جنوبی چین اور انڈو-پیسفک میں آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر ملیشیا کی کیمامن  بندرگاہ کا دورہ کیا

Posted On: 05 OCT 2025 12:39PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ کا خفیہ بحری جہاز آئی این ایس سہیادری  بحیرہ جنوبی چین اور انڈو-پیسفک میں مشرقی بیڑا آپریشنل تعیناتی کے حصے کے طور پر 02 اکتوبر 2025 کو ملیشیا کی کیمامن  بندرگاہ پر پہنچا۔ ملیشیا کی بحریہ نے اس جہاز کا پرتپاک خیرمقدم کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار ثقافتی رشتوں اور ساجھای بحری روایات کو یاد کیا۔

اندرونِ ملک ڈیزائن  اور تعمیر  کردہ، اور 2012 میں بیڑے میں شامل کیا گیا ، آئی این ایس سہیادری  شیوالک کلاس کا گائیڈیڈی میزائل اسٹیلتھ فریگیٹ کا تیسرا جہاز ہے۔ یہ جہاز ’آتم نربھر بھارت‘ پہل قدمی کی ایک روشن مثال ہے، اور یہ آپریشنل تعیناتی کے ساتھ ساتھ مختلف باہمی اور کثیر جہتی مشقوں کا حصہ بھی رہا ہے۔

یہ آئی این ایس سہیادری کا ملیشیا کا تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل یہ جہاز 2016 میں خیرسگالی کے مشن پر کلانگ بندرگاہ کا دورہ کر چکا ہے، اور بعد ازاں اس نے 2019 میں کوٹا کنابالو میں منعقدہ ’سمدر لکشمن‘ مشق میں حصہ لیا۔ یہ دورے  دونوں ممالک کے دوران مضبوط اور نمو پذیر تعلقات کو اجاگر کرتے ہیں۔

جنوبی بحیرہ چین اور انڈوپیسفک میں آئی این ایس سہیادری کی جاری آپریشنل تعیناتی، ایک ذمہ دار میری ٹائم اسٹیک ہولڈر اور ہند-بحرالکاہل میں ترجیحی سیکورٹی پارٹنر کے طور پر ہندوستان کے قد کو واضح کرتی ہے۔ کیمامن میں جہاز کے دورے کا مقصد ہندوستان-ملیشیا سمندری فوجی تعاون کو مزید مضبوط کرنا، دونوں بحریہ کے درمیان باہمی تعاون اور بہترین بحری طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔

اس سہ روزہ دورے میں جہاز کے کمانڈنگ افسر کی ملیشیا کی بحریہ کے  افسران کے ساتھ ملاقات، اور فرسٹ ایڈمیرل عبدالحلیم بن قمرالدین، ڈپٹی کمانڈر نول ریجن سے ملاقات بھی شامل تھی۔

اس دورے میں پیشہ ورانہ تبادلے، ہندوستانی بحریہ اور آر ایم این کے عہدیداروں کے کراس وزٹ، دونوں بحریہ کے درمیان کراس ٹریننگ، کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ آئی این ایس سہیادری کے عملے کے لیے شہر کے تفریحی دورے بھی شامل تھے۔

عملے نے یوگا سیشن اور خیراتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا، جو ہندوستانی بحریہ کی فلاح و بہبود، ہمدردی اور ہندوستان-ملیشیا دوستی کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستان اور ملیشیا ایک بھرپور اور کثیر جہتی تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں، جو ہزاروں سال پر محیط گہرے ثقافتی، سماجی اور اقتصادی تعلقات سے تشکیل پاتے ہیں۔ جغرافیائی سیاسی سمندر میں ہند-بحرالکاہل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ، دونوں ممالک نے باہمی مفاد پر مبنی علاقائی شراکت داری کی اہمیت کو تیزی سے تسلیم کیا ہے۔ ہندوستان کی مہاساگر پہل اور ملیشیا کا آسیان کے آؤٹ لک آن انڈو پیسیفک (اے او آئی پی) کے ساتھ صف بندی، سمندری ہم آہنگی کے ذریعے دونوں ممالک کے لیے خوشحالی کی پیش کش کرتی ہے۔

ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان بحریہ سے بحریہ کے باہمی تعاملات میں دو سالہ ایل آئی ایم اے نمائش اور ایم آئی ایل اے این مشقوں کے ذریعے سالوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 2024 میں ہندوستانی بحریہ اور آر ایم این جہازوں کے درمیان فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) – سمدر لکشمن کے تیسرے ایڈیشن کا کامیاب اختتام ، خطے میں بحری سلامتی اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو واضح کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic5QTE.jpeg

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:7075


(Release ID: 2174961) Visitor Counter : 15