صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے ہماچل پردیش کے بلاسپور میں ایمس کے تیسرے یوم تاسیس کی تقریب کی صدارت کی
ایمس بلاسپور نے قیام کے صرف تین سال میں ہی ایڈوانسڈ ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، پیٹ-سی ٹی، اینڈوسکوپی اور برونکوسکوپی جیسی جدید سہولیات کے ساتھ قابلِ ذکر ترقی کی ہے: جناب نڈا
یہ ادارہ نیوکلئیر میڈیسن، کینسر کیئر، گردے کے ٹرانسپلانٹ شعبوں سمیت جیب پر پڑنے والے بوجھ میں کمی کو اجاگر کرتا ہے
ہماچل پردیش کے لیے ایک بڑی کامیابی جیب پر پڑنے والےبوجھ میں کمی ہے۔ پہلے لوگوں کو پی جی آئی چندی گڑھ جانا پڑتا تھا، آج ایمس بلاسپور اس خطے کی اعلیٰ سطح کی تیسری سطح کی طبی ضروریات کو پورا کررہا ہے
انہوں نے دیگر ایمس اداروں کی کامیابیوں کو دوہرانے، معیاری دیکھ بھال کو برقرار رکھنے اور جدت کو فروغ دے کر ایمس برانڈ کی ساکھ قائم رکھنے کی اپیل کی
ایمس اداروں کے مستقبل کی ترقی کی منصوبہ بندی کے لیے نیتی آیوگ اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے ساتھ ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے
Posted On:
03 OCT 2025 4:55PM by PIB Delhi
آج ہماچل پردیش میں ایمس بلاسپورکے تیسرے یوم تاسیس کی تقریب میں مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبودجناب جگت پرکاش نڈا نے بطور مہمان خصوصی صدارت کی۔ اس موقع پرجناب انوراگ ٹھاکر، ممبر پارلیمنٹ، لوک سبھا؛ جناب ہرش مہاجن، ممبرپارلیمنٹ، راجیہ سبھا؛ جناب جے رام ٹھاکر، سابق وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر، ہماچل پردیش؛ اور کرنل ڈاکٹر دھنی رام شنڈل، وزیر صحت، ہماچل پردیش بھی موجود تھے۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئےجناب نڈا نے کہاکہ ایڈوانسڈ ایم آر آئی، سی ٹی اسکینر، پیٹ –سی ٹی، اینڈوسکوپی سویٹس اور برونکوسکوپی سویٹس جیسی جدید سہولیات کے ساتھ ایمس بلاسپور نے قیام کے صرف تین سال میں قابلِ ذکر ترقی حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ حقیقت ہےکہ قریبی ریاستوں کے لوگ بھی علاج کے لیے ایمس بلاسپور آ رہے ہیں،جو اس ادارے پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور بھروسے کو اجاگر کرتے ہیں۔

جناب نڈا نے حکومت کی معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے نیوکلئیر میڈیسن، کینسر کیئر اور گردے کے ٹرانسپلانٹ میں اہم کامیابیوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ ہماچل پردیش کے لیے ایک بڑی کامیابی جیب پر پڑنے والے بوجھ میں کمی رہی ہے۔ جہاں پہلے لوگوں کوپی جی آئی چندی گڑھ جانا پڑتا تھا، آج ایمس بلاسپور اس خطے کی اعلیٰ سطح کی تیسرے درجے کی طبی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
طبی تعلیم سے متعلق مرکزی وزیر صحت نے اطلاع دی کہ ایمس بلاسپور کے لیے حال ہی میں 127 پوسٹس کی منظوری دی گئی ہے، جن میں 29 فیکلٹی اور 98 غیر فیکلٹی پوزیشنز شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلیکشن کمیٹی ایک سال کے لیے فعال رہے گی اور ان پوسٹس کو فوری طور پر بھرنے کے لیے کم از کم چار انٹرویو راؤنڈز منعقد کرنے کے لیے پابند ہے۔
جناب نڈا نے ایمس بلاسپور میں 500 بیڈبستروں والاوشرام سدان بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو رہائش کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، ٹائپ III، IV اور V کوارٹرز اور یو جی طلباء کے ہاسٹلز کی تعمیر کے لیے 165 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور ایک انڈور اسٹیڈیم کے لیے 5 کروڑ روپےبھی منظور کیے گئے ہیں۔
ایمس برانڈ کی ساکھ کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نڈا نے دیگر ایمس اداروں کی کامیابیوں کو دوہرانے، معیاری دیکھ بھال کو برقرار رکھنے اور جدت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ملک بھر کےایمس مراکز کے درمیان مختصر مدتی تبادلہ پروگراموں کے انعقاد کی حالیہ پہل کو اجاگر کیا۔
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ نیتی آیوگ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے تعاون سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو تمام یمس اداروں کا دورہ کرکےشعبہ جاتی ترقی اور پائیداری کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرے گی۔
جناب نڈا نے گزشتہ 11 برسوں میں طبی تعلیم میں نمایاں ترقی کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب ملک میں 808 میڈیکل کالجز ہیں۔ سالانہ انڈر گریجویٹ میڈیکل نشستیں تقریباً 35,000 سے بڑھ کر 1.25 لاکھ ہو گئی ہیں۔ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں عزت مآب وزیر اعظم نے سرکاری میڈیکل کالجز میں 5,000 نئی انڈر گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ نشستوں کو منظوری دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں سرکاری میڈیکل اداروں میں مزید 75,000 طبی نشستیں متعارف کروائی جائیں گی۔

تقریب کے دوران، انسٹی ٹیوٹ کا کلگیت باضابطہ طور پر جاری کیا گیا، جو ایمس بلاسپور کی روح اور اخلاق کی علامت ہے۔ اس تقریب میں ایک خصوصی تقسیم ایوارڈ کی تقریب بھی شامل تھی، جہاں ہونہار طلباء کو ان کی شاندار تعلیمی اور غیر نصابی کامیابیوں کے اعتراف میں مرکزی وزیر صحت کی طرف سے اعزاز سے نوازا گیا۔
پس منظر:
پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت قائم ایمس بلاس پور ، ہماچل پردیش نہ صرف ہماچل پردیش بلکہ پڑوسی ریاستوں میں بھی خدمات انجام دینے والا ایک اہم ترین صحت کی دیکھ بھال کا ادارہ ہے ۔ ایمس بلاس پور کا سنگ بنیاد عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 3 اکتوبر 2017 کو رکھا تھا اور اس انسٹی ٹیوٹ کو عزت مآب وزیر اعظم نے 5 اکتوبر 2022 کو قوم کے نام وقف کیا تھا ۔ آج یہ ادارہ 734 سے زیادہ آپریشنل بستروں کے ساتھ کام کر رہا ہے ، جو جامع صحت کی دیکھ بھال ، جدید تشخیص ، کینسر کی جدید ترین دیکھ بھال اور زندگی بچانے والی ٹرانسپلانٹ خدمات فراہم کرتا ہے ۔
‘سر وے سنتو نرامیا’ – سب بیماری سے پاک رہیں- کے نعرے کے تحت ایمس بلاسپور تیزی سے صحت کی سہولت، تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں ایک اعلی مرکزکے طور پر ابھرا ہے۔
صحت کی دیکھ بھال کوفروغ دینے کےلیے وقف ، ایمس بلاس پور مریضوں کی دیکھ بھال ، طبی تعلیم اور تحقیق میں سب سے آگے ہے ۔ جدید ترین تشخیصی ٹیکنالوجیز ، خصوصی علاج کی سہولیات اور مریضوں کی مجموعی مدد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، ادارہ کمیونٹی اور اس سے آگے کے لیے معیاری صحت کی خدمات کی فراہمی میں نئے معیارات قائم کررہا ہے ۔ اعلی درجے کی تشخیص سے لے کر اہم دیکھ بھال اور تحقیق تک ہر محکمہ ، مریض کی فلاح و بہبود ، طبی جدت طرازی اور پائیدار ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔
اعلیٰ درجے کی تشخیص: یہ ادارہ جدید ترین امیجنگ خدمات سے لیس ہے،جس میں ایک نیا 1.5 ٹیسلا ایم آر آئی ، 128-ایس ایل آئی سی سی ٹی اسکینر اور نیوکلیئر میڈیسن سہولیات (پی ای ٹی-سی ٹی ، ایس پی ای سی ٹی-سی ٹی ، اور ریڈیونوکلائڈ تھراپی) شامل ہیں ۔
خصوصی نگہداشت: جدید ریڈیو تھراپی ، اونکولوجی یونٹس اور فنکشنل کیتھ لیب کے ساتھ کینسر کا جامع علاج ۔
انتہائی اہم اور ایمرجنسی خدمات: دل، میڈیکل، این آئی سی یو اور پی آئی سی یو وارڈز میں 64 آئی سی یو بیڈز، ایک مخصوص برونکوسکوپی سویٹ اور ایل ایم او پلانٹ کے ذریعے بغیر رکے آکسیجن کی فراہمی۔
ٹرانسپلانٹ اور سرجری:گرد کے 8 کامیاب ٹرانسپلانٹ مکمل ہو چکے ہے اور جلد ہی کارنیل ٹرانسپلانٹ یونٹ کے ساتھ آئی بینک شروع کیا جائے گا ۔
ریسرچ اور لیبارٹریاں: اینڈوکرائنولوجی اور امیونولوجی لیبز کا قیام اور 19.83 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک علاقائی وائرل ریسرچ اور تشخیصی لیبارٹری، بیماریوں کی نگرانی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔
مریضوں کی مدد: تین امرت؍جن اوشدھی فارمیسیوں کے ساتھ سستی ادویات تک رسائی میں توسیع ہوئی ہے ۔ مریضوں کے تیمارداروں کے لیے رہائش فراہم کرنے کے لیے 250 بستروں پر مشتمل وشرم سدن (26.75 کروڑ روپے) بھی زیر تعمیر ہے ۔
تعلیم اور تربیت: جدید لیکچر ہال کمپلیکس ، سیمولیشن اور اسکل لیبز میڈیکل اور نرسنگ کی تربیت کو مضبوط کرنا ۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی: رہائشی کوارٹر ، 540 سے زیادہ گنجائش والے ہاسٹل ، چھت کے اوپر شمسی توانائی کی تنصیب ، اور کھیلو انڈیا پہل کے تحت ایک انڈور اسٹیڈیم کی تعمیرجاری ہے ، جس سے انسٹی ٹیوٹ کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
ایمس بلاس پور کا مقصد آئندہ منصوبوں کے ساتھ شمالی ہندوستان میں ایک طبی مرکز کے طور پر اپنے کردار کو آگے بڑھانا ہے، جس میں بون میرو ٹرانسپلانٹ اینڈ تھراپی بلاک (18.52 کروڑ روپے) ایڈوانسڈ آٹوپسی بلاک (34.61 کروڑ روپے) ایک نیا ٹراما اینڈ کریٹیکل کیئر سینٹر ، ایک روبوٹک سرجری یونٹ اور دور دراز کی صحت کی دیکھ بھال کے لیے ڈرون پر مبنی لاجسٹک سسٹم شامل ہیں ۔ ایک کثیر سطحی کار پارکنگ کی سہولت (624 گاڑیاں ، 72.97 کروڑ روپے) اور عملے اور طلباء کے خاندانوں کے لیے ایک اسکول بھی منصوبے میں شامل ہیں ۔
ان سنگ میل اورکیثر مقاصد توسیعی منصوبوں کے ساتھ ایمس بلاس پور خطے میں صحت کی دیکھ بھال تک رسائی اور بہترین کارکردگی کی نئی تعریف واضع کر رہا ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزارت صحت کی جوائنٹ سکریٹری (پی ایم ایس ایس وائی) محترمہ انکیتا مشرا بندیلا ، ایمس بلاس پور کے صدر پروفیسر (ڈاکٹر) نریندر کمار اروڑا ، ایمس بلاس پور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) دیانند شرما ، رجسٹرار لیفٹیننٹ کرنل پرانجپے اور دیگر نامور شخصیات بھی موجود تھیں ۔
* * *
ش ح ۔م ع ن۔ خ م
UN-NO-7024
(Release ID: 2174585)
Visitor Counter : 12