پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

میزورم میں گاؤوں کی  کونسلوں کو پندرہویں  مالی کمیشن کی جانب سے غیر مشروط گرانٹس کے طور پر 14.52 کروڑ روپے سے زائد فراہم کیے گئے

Posted On: 03 OCT 2025 4:09PM by PIB Delhi

مالی سال 26-2025 ء  کے دوران، میزورم میں دیہی مقامی اداروں کے لیے مرکزی حکومت نے پندرہویں مالی  کمیشن ( ایکس وی ایف سی ) کے تحت غیر مشروط گرانٹس کی دوسری قسط کے طور پر 14.40 کروڑ روپے جاری کیے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مالی سال 24-2023  ء  کے لیے غیر مشروط گرانٹس کی پہلی قسط کی  بقیہ رقم 0.1209 کروڑ روپے بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس  گرانٹس  سے ریاست کی 808 اہل گاؤوں  کی  کونسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔  اس سے پہلے، اگست  ، 2025 ء میں، میزورم  کو 24-2023 ء  میں  گرانٹس کے طور پر 827 اہل گاؤوں کی  کونسلوں کے لیے 14.2761 کروڑ روپے جاری کئے گئے تھے۔

پنچایتی راج  کی وزارت اور جل شَکتی  کی وزارت ( پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ) کے ذریعے دیہی مقامی اداروں/پنچایتی اداروں کے لیے ایکس وی ایف سی مالی امداد جاری کرنے کی سفارش کی  تھی  ، جسے بعد میں وزارتِ خزانہ  نے مالی سال کے دوران دو قسطوں میں جاری کیا  ہے ۔ غیر مشروط مالی امداد دیہی مقامی اداروں/پنچایتی اداروں کی تنخواہوں اور دیگر انتظامی اخراجات کے علاوہ ، مخصوص ضروریات کے لیے استعمال کی جاتی ہے، جو آئین کے گیارہویں شیڈول میں شامل 29 شعبوں سے متعلق ہیں ۔  مشروط گرانٹس بنیادی خدمات کے لیے مخصوص ہیں، جن میں ( اے  ) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف( کھلے میں رفع حاجت سے پاک ) کی صورتِ حال بشمول گھریلو فضلہ، انسانی فضلہ اور فیکل سلج کے بندوبست اور اسے ٹھکانے لگانے ، (بی  ) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کا ذخیرہ اور پانی کی ری سائیکلنگ وغیرہ شامل ہیں ۔

 

*************************************

U.No. 7019

(ش ح۔  م ع  ۔ ع ا)

 


(Release ID: 2174544) Visitor Counter : 5