محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات  کی اور تبادلہ خیال کیا

Posted On: 03 OCT 2025 4:31PM by PIB Delhi

محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور و کھیل کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج ملیشیا میں بھارتی کارکنان سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ انہوں نے بھارت کی ترقی کے سفر کو مضبوط بنانے میں ان کے نمایاں کردار کو اجاگر کیا اور بیرونِ ملک بھارتی برادری کے اہم کردار کو وکست بھارت @ 2047 کے وژن کے حصول میں نمایاں قرار دیا۔

Mansukh Mandaviya 1.jpg

ملیشیا دنیا میں تیسری سب سے بڑی بھارتی برادری کی میزبانی کرتا ہے، جس میں 29 لاکھ سے زائد بھارتی نژاد افراد شامل ہیں۔ بھارتی برادری کی تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اجاگر کیا کہ کس طرح اس نے اپنی ثقافتی جڑوں کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی، ملیشیا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور بھارت–ملیشیا تعلقات کو مضبوط بنایا۔

دونوں ملکوں کے درمیان معاشی شراکت داری پر زور دیتے ہوئے، وزیر موصوف نے بتایا کہ ملیشیا میں 150 سے زائد بھارتی کمپنیاں، جن میں تین پبلک سیکٹر ادارے بھی شامل ہیں، کام کر رہی ہیں، جبکہ تقریباً 70 ملیشیائی کمپنیاں بھارت میں مختلف شعبوں جیسے انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال، ٹیلی کمیونیکیشن، تیل و گیس، بجلی اور سیاحت میں سرگرم عمل ہیں۔

Mansukh Mandaviya 2.jpg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بھارت حکومت کے بیرون ملک بھارتی کارکنان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے اگست 2024 میں ملیشیا کے ساتھ مزدوروں کی بھرتی، روزگار اور واپسی کے لیے دستخط شدہ مفاہمت نامہ( ایم او یو) کو کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کو ‘‘پرواسی بھارتیہ بیمہ یوجنا’’ سے فائدہ اٹھانا چاہیے، جو بیرون ملک بھارتی کارکنان کے لیے جامع انشورنس کوریج فراہم کرتی ہے، جس میں حادثاتی موت، معذوری، طبی ہنگامی حالات اور وطن واپسی شامل ہیں۔

Mansukh Mandaviya 3.jpg

بھارتی برادری کو حکومت کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ ‘‘ہم پرعزم ہیں کہ آپ کے حقوق کا تحفظ کیا جائے، آپ کی آواز سنی جائے اور آپ کے گھر والے محفوظ رہیں۔’’

Mansukh Mandaviya 4.jpg

 

*****

 

(ش ح ۔ش ت۔م الف(

U. No. 7022


(Release ID: 2174494) Visitor Counter : 13