زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘‘گاندھی جی کے نظریات ہر ایک کے لئے تحریک کاسرچشمہ ہیں’’–  جناب  شیوراج سنگھ چوہان

Posted On: 02 OCT 2025 6:18PM by PIB Delhi

مہاتما گاندھی نے سچائی اور عدم تشدد کے ذریعے دنیا کے سامنے جو نظریات پیش کیے وہ ہم سب کے لیے  تحریک کا سر چشمہ ہیں۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ گاندھی جی کے نظریات کو اپنی زندگیوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کی کوشش کی جائے۔ زراعت، کسانوں کی فلاح و بہبود اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی بھون میں منعقدہ سرودھرم دعائیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔

جناب چوہان نے کہا کہ آج پوری دنیا جنگ، بدامنی، تشدد اور ناانصافی کی زد میں ہے۔ حالات اتنے سنگین ہو چکے ہیں کہ کاروبار بھی ہتھیار بن گیا ہے۔ لوگ ہر طرح کی من مانی میں مصروف ہیں اور گاندھی جی کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ چاروں طرف اندھیرا دیکھ کر سب کا دل اکثر کہتا ہے کہ‘‘ باپو اگر ہوسکے تو پھر آجائیں’’۔

گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  جناب  چوہان نے کہا کہ گاندھی جی نے اپنے تمام کام سماج کے تعاون سے کئے۔ وسائل کی کمی کی وجہ سے ان کی کوئی بھی مہم کبھی نہیں رکی۔ لوگوں نے ان کی تمام تعمیری کوششوں کے لیے چندہ دیا۔ عوامی بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو اس سے تحریک حاصل کرنی چاہیے اور اپنے کام کے لیے زیادہ سے زیادہ عوامی تعاون کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ حقیقی غیر جانبداری کے ساتھ صرف اسی صورت میں کام کر سکتا ہے جب وہ کسی حکومت پر منحصر نہ ہو۔

 اس  سے قبل  گاندھی بھون ٹرسٹ کے خزانچی اور سینئر صحافی راجیش بادل نے جناب شیوراج سنگھ  چوہان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے سکریٹری جناب دیارام نام دیو، سینئر گاندھیائی مفکرجناب  رگھو ٹھاکر اور معروف صحافی اور  مصنف  جناب  وجے دت شری دھر بھی موجود تھے۔

******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6983


(Release ID: 2174386) Visitor Counter : 5
Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Gujarati