نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے باپو مہاتما گاندھی کو ان کے156 ویں یوم پیدائش پر راج گھاٹ پر واقع یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا


باپو کی زندگی اور تعلیمات نے انسانیت کو سچائی، محبت اور بے لوث خدمت کا راستہ دکھایا: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر وجے گھاٹ پر واقع یادگار پر عقیدت پیش کیا

شاستری جی کا مقبول  نعرہ -‘‘جے جوان، جے کسان’’ نے کسانوں اور فوجیوں کے درمیان اٹوٹ بندھن کو اجاگر کیا: نائب صدر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 OCT 2025 6:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج باپو مہاتما گاندھی کو ان کے 156 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور نئی دہلی کے راج گھاٹ پر سرو دھرم  پرارتھنا  میں شرکت کی۔

نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ باپو کی زندگی اور تعلیمات نے انسانیت کو سچائی، محبت اور بے لوث خدمت کا راستہ دکھایا۔ انتودیہ کے خیال کا حوالہ دیتے ہوئے جناب  رادھا کرشنن نے گاندھی جی کے معاشرے کے سب سے کمزور اور غریب لوگوں کی مدد کرنے پر خصوصی زور دینے کو یاد کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ بھی کہا کہ گاندھی جی کے لازوال نظریات نہ صرف  ملک بلکہ پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں۔

نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے نئی دہلی میں وجے گھاٹ میموریل کا بھی دورہ کیا اور سابق وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔

نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ شاستری جی کی زندگی اور قیادت سادگی، ایمانداری اور اخلاقی جرأت کی مثال پیش کی ہے، جو نسلوں  تک  ملک کی بھلائی کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شاستری جی کا مقبول  نعرہ –‘‘جے جوان، جے کسان’’ کسانوں اور فوجیوں کے درمیان اٹوٹ بندھن کو اجاگر کرتا ہے، جو ہندوستان کی ترقی اور سلامتی کے ضروری ستون ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ لال بہادر شاستری کی بے لوث خدمت کے نظریات آج بھی ملک  کو متاثر کر رہے ہیں۔

اس کے بعد شام میں نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے باپو مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ‘کرماویر’ تھرو کے کامراج کو نئی دہلی کے نائب صدر انکلیو میں ان کی برسی پران کی تصویر پر گل پوشی کی۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ج ا

UR  No. 6982


(ریلیز آئی ڈی: 2174383) وزیٹر کاؤنٹر : 31