وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس ستلج ماریشس میں 18ویں مشترکہ ہائیڈروگرافک سروے مشن کیلئے پورٹ لوئس پہنچا

Posted On: 02 OCT 2025 3:16PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کا خصوصی ہائیڈرو گرافک سروے جہاز، آئی این ایس ستلج، ماریشس میں 18 ویں مشترکہ ہائیڈروگرافک سروے کیلئے 29 ستمبر 2025 کو پورٹ لوئس پہنچ گیا۔

یہ مشن ہائیڈروگرافی کے بارے میں دیرینہ دو طرفہ مفاہمت کی یادداشت کے فریم ورک کے تحت چلایا جا رہا ہے جس پر اس سال کے شروع میں منعقدہ 14ویں مشترکہ کمیٹی برائے ہائیڈروگرافی کے اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے تھے۔

موجودہ سروے مشن تقریباً 35,000 مربع سمندری میل کے رقبے پر محیط ہوگا۔ صلاحیت سازی کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ماریشس کی مختلف وزارتوں کے اہلکار ہائیڈرو گرافک ڈیٹا اکٹھا کرنے اور پروسیسنگ کی عملی تربیت حاصل کرنے کے لئے جہاز پر سوار ہوں گے۔

ماریشس میں آئی این ایس ستلج کی تعیناتی سائنسی تعاون اور اسٹریٹجک بحری تعلقات کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کا اعادہ ہے۔ یہ سمندری تعاون کے گہرے ہونے کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد بحری حفاظت کو بڑھانا، سمندری وسائل کے پائیدار انتظام اور بحر ہند کے علاقے میں تعاون میں اضافہ کرنا ہے۔

A.jpeg

B.jpeg

C.jpeg

ش ح۔ ک ا۔ ن م

U.NO.6992


(Release ID: 2174362) Visitor Counter : 17