کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اے پی ای ڈی اےنے ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں ایکسپورٹ پارٹنر کے طور پر ہندوستان کی زراعتی خوراک کی طاقت کی نمائش کی
اے بی ای ڈی اے کی ریورس خریدار-فروخت کنندہ میٹنگ میں 530 عالمی خریداروں کی شرکت کرتی ہے اور 4,600+ بی ٹو بی میٹنگوں کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
02 OCT 2025 6:24PM by PIB Delhi
تجارت اور صنعت کی وزارت کے تحت ایگری کلچرل اینڈ پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اے پی ای ڈی اے) نے بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ ورلڈ فوڈ انڈیا ( ڈبلیو ایف آئی) 2025 کے چوتھے ایڈیشن میں ایکسپورٹ پارٹنر کے طور پر حصہ لیا۔
142 نمائش کنندگان اور 120 اسٹال کے ساتھ، اے پی ای ڈی اے کے پویلین میں ہندوستان کے زراعتی خوراک کے شعبے کے تنوع کی نمائش کی گئی، جس میں جی آئی ٹیگ شدہ مصنوعات، باسمتی چاول، جوار، نامیاتی پیداوار، مویشیوں کی مصنوعات، اور قیمتی خوردنی اشیاء شامل تھیں۔ پویلین میں مخصوص تھیمیٹک زونزبھی بنائے گئے تھے جیسےجی آئی گیلری، فریسکا زون، باسمتی ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اسٹال، اور بھارتی زون جو اسٹارٹ اپس اور اختراعات پر مرکوز ہے۔
ایکسپورٹ پارٹنر کے طور پر، اے پی ای ڈی اے نے ریورس بائر -سیلر میٹ (آر بی ایس ایم) کا انعقاد کیا، جس نے 68 ممالک سے 530 سے زائد بین الاقوامی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جن میں والمارٹ، نیسٹو، المدینہ، مصطفیٰ سنگاپور، اور چوئتھرام جیسی معروف سپر مارکیٹ چینز شامل ہیں۔ میلے کے دوران 4,654 سے زیادہ کیوریٹڈ بی ٹو بی میٹنگیں ہوئیں، جن سے ہندوستانی برآمد کنندگان اور اسٹارٹ اپس کو نئی منڈیوں کی تلاش، اختراعی مصنوعات کی نمائش، اور طویل مدتی کاروباری روابط قائم کرنے کے لیے بے مثال پلیٹ فارم فراہم ہوا۔
اے پی ای ڈی اے نے 25 ستمبر 2025 کو لولو ہائپر مارکیٹ ایل ایل سی کے ساتھ مفاہمت نامے(ایم او یو) پر دستخط کرکے عالمی منڈی تک رسائی کو مزید تقویت بخشی۔ بھارتی ( ایگریٹیک لچک، ترقی اور برآمدات کی سہولت کی انکیوبیشن کے لئے بھارت کا ہب)کے تحت یہ تال میل بھارتی انیشی ایٹو 5کے ذریعے لولو میں جی سی سی آؤٹ لیٹس، مصنوعات کے نمونے لینے کی مہموں، صارفین کی مصروفیت، اور عالمی تقسیم کے لیےلولو کے برآمداتی ڈویژن تک رسائی کے سہولت کے لئے گنجائش فراہم کرے گا۔
بھارتی انیشی ایٹو ڈبلیو ایف آئی 2025 میں ایک خاص بات تھی، جس میں ‘‘فارم سے گلوبل مارکیٹس تک: ایگری فوڈ ایکسپورٹ کے لیے اسٹارٹ اپ پر مبنی اختراع’’ کے موضوع پر ایک وقف شدہ اسٹال اور ایک انٹرایکٹو سیمینار کا اہتمام کیا گیاتھا۔ اس سیشن نے پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، اور اختراع کاروں کو ایک ساتھ لایا تاکہ رہنمائی، برانڈنگ، ٹیکنالوجی کو اپنانے، اور عالمی مارکیٹ انٹیلی جنس کے ذریعے 100 ایگری فوڈ وینچرز کو بااختیار بنانے کی حکمت عملیوں پر غورو خوض کیا جا سکے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو نے کہا کہ ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 بھارت کی زراعتی خوراک کی صلاحیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ ایکسپورٹ پارٹنر کے طور پر، اے پی ای ڈی اے نے 68 ممالک سے 140 سے زائد نمائش کنندگان اور 500 سے زائد خریداروں کو کامیابی کے ساتھ اکٹھا کیا، جس سے ہزاروں کاروباری میٹنگز اور برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے۔ ریورس بائر سیلر میٹنگ، لولو ہائپرمارکیٹ کے ساتھ ایم او یو، اور بھارتی انیشی ایٹو مل کر اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنانے، بین الاقوامی شراکت کو مضبوط بنانے، اور مستقبل کے لیے تیار، اختراع پر مبنی برآمدی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے اے پی ای ڈی اے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
ورلڈ فوڈ انڈیا 2025 میں اپنی فعال شرکت کے ذریعے، اے پی ای ڈی اے نے عالمی سطح پر مسابقتی ایگری فوڈ ایکسپورٹ سیکٹر کی تعمیر کے اپنے مشن کی تصدیق کی ہے۔ بڑے پیمانے پر خریداروں کی شمولیت اسٹریٹجک بین الاقوامی تعاون، اور اسٹارٹ اپ سے چلنے والی اختراعات کو یکجا کرکے، اے پی ای ڈی اے بھارت کو خوراک کی عالمی تجارت میں ایک قابل اعتماد پارٹنر اور پائیدار، اختراع کی قیادت میں ترقی میں ایک رہنما کے طور پر پوزیشن میں رکھتا ہے۔
********
ش ح۔م ش ع ۔ رض
U-6985
(रिलीज़ आईडी: 2174361)
आगंतुक पटल : 15