نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی صد سالہ تقریب پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں سنگھ کے کردار کی تعریف کی
سنگھ کا سب سے بڑا تعاون خود نظم و ضبط اور ذمہ دار شہریوں کی تخلیق ہے: نائب صدر جمہوریہ
آفت کے وقت سنگھ کے رضاکار بے لوث خدمت کی مثال ہیں: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذہب، ذات یا زبان سے بالاتر ہو کر سب کو اپناتا ہے
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ایک اعلیٰ طاقت (سپریم پاؤر)کے طور پر ابھرے گا؛ سنگھ کا کردار اہم ہوگا
Posted On:
02 OCT 2025 5:49PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی۔ پی۔ رادھا کرشنن نے آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی صد سالہ تقریبات پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی محب وطن تنظیم 100 سال کی ہو گئی ہے۔ سنگھ کا سب سے بڑا تعاون ایسے خود نظم و ضبط اور ذمہ دار شہری ہیں، جو ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ 1925 میں ڈاکٹر کیشو بلیرام ہیڈگیوار جی کے ذریعہ قیام کے بعد سے، سنگھ نے نوجوانوں کو مضبوط اندرونی کردار کی تعمیر اور بے لوث انداز میں معاشرے کی خدمت کرنے کی ترغیب دی ہے۔ جناب رادھا کرشنن کے مطابق، "سیوا پرمو دھرم" کے اصول سے متاثر رضاکار، چاہے وہ سیلاب، قحط، زلزلے یا کسی اور آفت کا سامنا کریں، بغیر کسی توقع یا حکم کے انتظار کے منظم ہو کر متاثرین کی خدمت کرتے ہیں۔ یہ بے لوث خدمت ملک کے لیے ایک منفرد اور انمول تحفہ ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ خدمت کرتے وقت کبھی بھی مذہب، ذات یا زبان کی بنیاد پر تفریق نہیں کرتا۔ سنگھ ہمیشہ معاشرے کے ساتھ چلتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنگھ اور اس کی تمام تنظیمیں کامیاب اور مسلسل ترقی کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ اعتماد بھی ظاہر کیا کہ وہ دن دور نہیں جب ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے طور پر قائم ہوگا۔ اس عظیم سفر میں سنگھ کا کردار بہت اہم رہا ہے اور اس کا متاثر کن کردار وقت کے ساتھ جاری رہے گا۔
نائب صدر جمہوریہ نے سنگھ کی مسلسل خدمات اور قومی اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی کے عظیم مشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
***
UR-6969
(ش ح۔اس ک)
(Release ID: 2174260)
Visitor Counter : 11