وزارت دفاع
ہیڈکوارٹر انٹیگریٹیڈ ڈیفنس اسٹاف اپنا 25 واں یوم تاسیس منا رہا ہے
Posted On:
01 OCT 2025 9:04AM by PIB Delhi
ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (ایچ کیو آئی ڈی ایس) نے آج اپنا یومِ تاسیس منایا- یہ یکم اکتوبر 2001 کو اس کے قیام کے بعد سے سروس کے 25ویں سال کے آغاز کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے تعاون اور اتحاد کو فروغ دینے کیلئے ایک مستقل ادارہ کے طور پر قائم ایچ کیو آئی ڈی ایس سائبر اور خلا جیسے نئے شعبوں میں تینوں افواج کے درمیان تال میل کا کلیدی مرکز بن گیا ہے اور ہندوستان کی مربوط فوجی تیاریوں کو تشکیل دینے میں کلیدی معاون ہے۔
گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ایچ کیو آئی ڈی ایس نے اس رفتار کو جاری رکھا ہے اور نئے مشترکہ فوجی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد کی ہے اور ان اقدامات میں تعاون کیا ہے جس کا مقصد تھیٹر کی سطح کے مربوط میکانزم قائم کرنا ہے۔ صلاحیت کی نشوونما میں ایچ کیو آئی ڈی ایس نے سہ رخی خدمات کے روڈ میپ کو سہولت فراہم کی ہے اور دفاع میں‘ آتم نربھرتا’ کے ویژن کے مطابق مقامی حل کو تیز کرنے کے لیے قومی تحقیقی تنظیموں اور صنعتی شراکت داروں کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہے۔
اس نے اعلیٰ ترین فوجی اور سویلین قیادت کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا اور اعلیٰ سطح پر کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس ( سی سی سی) کے انعقاد میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس نے دوست ممالک کے ساتھ جوائنٹ اسٹاف مذاکرات کو مربوط کیا اور دوطرفہ اور کثیر جہتی سطح پر کثیر القومی دفاعی تعاون کے فریم ورک میں تعاون کیا ۔
انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) کو ترجیح دیتے ہوئے ایچ کیو آئی ڈی ایس نے مربوط مشقوں اور تعیناتیوں کے ذریعے قومی آفات کے ردعمل کی حمایت کی۔ کمبائنڈ آپریشنل ریویو اینڈ ایویلیوایشن (سی او آر ای) پروگرام نے 2025 میں تربیت اور تعلیم کو بہتر بنایا۔ اس کے ساتھ ہی ایچ کیو آئی ڈی ایس نے ابھرتے ہوئے ڈومینز جیسے سائبر، مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور خلا میں کراس سروس انٹیگریشن کو فروغ دے کر ملٹری ٹیکنا لوجی کے ساتھ سائنسی مکالمے کو اپنانے میں سہولت فراہم کرتے ہوئے ہندوستان کی تیاری کو آگے بڑھایا ہے۔
اس نے انضمام کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ پیش کیا، جس میں مشترکہ آپریشنل اصولوں کو بڑھانے، تربیتی فریم ورک کو ادارہ جاتی بنانے پر زور دیا گیا جو جدید ٹیکنالوجی کو اسٹریٹجک دور اندیشی کے ساتھ جوڑتا ہے اور کثیر الجہتی سکیورٹی تعاون میں ہندوستان کے کردار کو وسعت دیتا ہے۔
ایچ کیو آئی ڈی ایس نے ماضی اور حال کے اپنے اہلکاروں کے لگن کی ستائش کی۔ اسے منصوبہ بندی، قوت کی ساخت، صلاحیت کی ترقی اور نظریاتی ارتقاء میں ایک متحد نقطہ نظر فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا اور اس طرح ہندوستانی فوج کی آپریشنل تاثیر میں اضافہ ہوتا ہے۔
*******
ش ح۔ ظ ا-ج ا
UR No. 6874
(Release ID: 2173470)
Visitor Counter : 7