صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’سوَستھ ناری سشکت پریوار‘‘ ابھیان کی تازہ ترین صورتحال


ابھیان کے تحت 11.31 لاکھ سے زائد صحتی کیمپ منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں ملک بھر سے 6.51 کروڑ  سے زائد شہریوں کی شرکت درج کی گئی

Posted On: 30 SEP 2025 6:09PM by PIB Delhi

17 ستمبر 2025 کو لانچ کیا گیا ’’سوَستھ ناری سشکت پریوار‘‘ ابھیان  بھارت میں شہریوں کی زبردست شراکت داری ملاحظہ کر رہا ہے اور لاکھوں خواتین و اطفال اور کنبے ان جامع صحتی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015YWA.jpg

29 ستمبر 2025 تک، ابھیان کے تحت 11.31 لاکھ سے زائد صحتی کیمپس (اسکریننگ اور اسپیشلٹی کیمپس)لگائے جا چکے ہیں، جن میں ملک بھر سے 6.51 کروڑ سے زائد شہریوں کی شراکت درج کی جا چکی ہے۔

اہم سرگرمیوں میں شامل ہیں:

•ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کی اسکریننگ: 1.44 کروڑ سے زیادہ شہریوں کی ہائی بلڈ پریشر اور 1.41 کروڑ ذیابیطس کے لیے اسکریننگ کی گئی۔

• کینسر کی اسکریننگ: 31 لاکھ سے زیادہ خواتین کی چھاتی کے کینسر کے لیے اسکریننگ کی گئی، اور 16 لاکھ سے زیادہ سروائیکل کینسر کے لیے۔ منہ کے کینسر کی اسکریننگ نے تقریباً 58 لاکھ لوگوں کا احاطہ کیا ہے۔

•زچہ و بچہ کی صحت: 54.43 لاکھ سے زیادہ قبل از پیدائش چیک اپ کیے گئے، جب کہ تقریباً 1.28 کروڑ بچوں کو زندگی بچانے والی ویکسین ملی۔

•خون کی کمی اور غذائیت: خون کی کمی کے لیے 93 لاکھ سے زیادہ اسکریننگ کی گئی۔ نیوٹریشن کونسلنگ سیشن لاکھوں خاندانوں تک پہنچے۔

• تپ دق اور سکل سیل اسکریننگ: 71 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ٹی بی اور 7.9 لاکھ سیکل سیل کی بیماری کے لیے اسکریننگ کی گئی۔

• خون کا عطیہ اور پی ایم – جے اے وائی : 3.44 لاکھ سے زیادہ خون عطیہ دہندگان درج رجسٹر ہیں، اس کے ساتھ ساتھ 13 لاکھ سے زیادہ نئے آیوشمان/پی ایم – جے اے وائی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028A61.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003W62K.jpg

این ایچ ایم صحتی کیمپس کے وسیع نیٹ ورک کے علاوہ، ایمس ، دیگر قومی اہمیت کے ادارے (آئی این آئیز)، ٹرشری نگہداشت کے اسپتال، آیوشمان آروگیہ مندر، میڈیکل کالج اور نجی ادارے بھی اس قومی مہم میں سب سے آگے رہے ہیں۔ ان سہولیات نے ہزاروں خصوصی کیمپوں کی میزبانی کی ہے، جو مستفید ہونے والوں کو جدید اسکریننگ، تشخیص، مشاورت اور علاج کی خدمات فراہم کرتے ہیں، اس طرح ریاستی حکومتوں اور کمیونٹی کی سطح کے ہیلتھ ورکرز کی کوششوں کی تکمیل ہوتی ہے۔

مرکزی حکومت کے اداروں، میڈیکل کالجوں اور نجی تنظیموں نے مجموعی طور پر 20,269 اسکریننگ اور خصوصی صحتی کیمپوں کا انعقاد کیا ہے جس سے 29 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004F9KV.jpg

سوستھ ناری سشکت پریوار ابھیان ہندوستان میں خواتین اور بچوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی صحتی رسائی کی مہم ثابت ہوئی ہے۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) اور خواتین و اطفال  کی ترقی کی وزارت(ایم او ڈبلیو سی ڈی) کی مشترکہ قیادت میں اس پہل قدمی میں 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک آیوشمان آروگیہ مندروں، کمیونٹی صحتی مراکز(سی ایچ سی)، ضلعی اسپتالوں اور ملک بھر میں خواتین کو صحت کی روک تھام اور دیگر سرکاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک 10 لاکھ سے زیادہ صحت کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6849


(Release ID: 2173276) Visitor Counter : 7
Read this release in: Hindi , Marathi , English , Malayalam