نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ صحت و خاندانی فلاح و بہبود اور وزارتِ کیمیکلز و کھاد کے اہم اقدامات سے  نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کو آگاہ کیا گیا

Posted On: 30 SEP 2025 5:40PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود ، کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا کے ساتھ مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل اور جناب پرتاپ راؤ جادھو اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے سکریٹریوں نے آج نئی دہلی میں نائب صدر جمہوریہ کے انکلیو میں نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی ۔

میٹنگ کے دوران نائب صدر جمہوریہ کو دونوں وزارتوں کے اہم اقدامات ، کامیابیوں اور کام کاج سے آگاہ کیا گیا ۔  بات چیت میں دونوں وزارتوں کے کلیدی پروگراموں اور جاری کوششوں پر روشنی ڈالی گئی جس کا مقصد قومی ترقی کی ترجیحات کی حمایت کرنا ہے ۔

****

ش ح۔ ظ ا، ج

UNO-6845


(Release ID: 2173244) Visitor Counter : 11