وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شخا وت نے ثقافت کو ایک عالمی عوامی سرمایہ اور پائیدار ترقی کے محرک کے طور پر اجاگر کیا


بھارت نے بارسلونا میں مونڈیکلٹ 2025 میں ایشیا پیسیفک گروپ کی صدارت کی

Posted On: 30 SEP 2025 4:35PM by PIB Delhi

وزارتِ ثقافت، حکومتِ ہند کے وزیر نے 29 ستمبر 2025 کو اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ عالمی کانفرنس برائے ثقافتی پالیسیاں اور پائیدار ترقی (مونڈیکلٹ 2025) میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا انعقاد یونیسکو نے کیا، جس میں دنیا بھر کے وزراء اور ثقافتی رہنما شریک ہوئے تاکہ عالمی ثقافتی پالیسی کے مستقبل کی تشکیل کی جا سکے۔

r1.jpg

اجلاس  کے دوران، جس میں قواعدِ کار اور ایجنڈا کی منظوری کے ساتھ اہم عہدیداروں کے انتخاب کا عمل بھی شامل تھا، بھارت کے وزیرِ ثقافت نےایشیا-پیسیفک گروپ کی صدارت کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ خطے میں ثقافتی تعاون کو فروغ دینے میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔

r2.jpg

کانفرنس میں اہم سرگرمیاں

افتتاحی تقریب: وزیر نے اس تقریب میں شرکت کی جس میں یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپین کی حکومت کے صدر کی طرف سے شاندار ثقافتی پرفارمنس(مظاہرے) اور کلیدی کلمات پیش کیے گئے ۔

وزارتی پلینری اجلاس: مباحثے کا مرکز ثقافت کو ایک عالمی عوامی سرمایہ اور پائیدار ترقی کے فروغ دینے والے عنصر کے طور پر اجاگر کرنا تھا۔

ثقافتی حقوق اور ثقافت کی معیشت پر موضوعاتی اجلاس: وزیرِ ثقافت نے ایک خطاب کیا جس میں بھارت کی ثقافتی حقوق کے لیے عزم اور تخلیقی معیشت کو جامع اور منصفانہ ترقی کے محرک کے طور پر مضبوط کرنے پر زور دیا۔

r3.jpg

دوطرفہ ملاقاتیں

کانفرنس کے موقع پر وزیر موصوف نے اسپین ، ایران ، ناروے ، کولمبیا اور یونان کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں ۔  یہ بات چیت ورثے کے تحفظ ، تخلیقی صنعتوں ، عجائب گھروں اور پرفارمنگ آرٹس (فنونِ لطیفہ )میں تعاون بڑھانے پر مرکوز تھی ۔

بھارت کا عزم

بھارت کی مونڈیکلٹ 2025 میں شرکت نے عالمی ثقافتی مکالمے کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم اور ثقافت کو پائیدار اور جامع ترقی کے سنگِ بنیاد کے طور پر فروغ دینے کی وابستگی کو دوبارہ اجاگر کیا۔

**********

ش ح۔ ش آ۔م ش

U. No-6837


(Release ID: 2173238) Visitor Counter : 6
Read this release in: English , Hindi , Malayalam