اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس آئی اے ایل-ایم ٹی آئی اور آئی آئی ایم جموں نے مستقبل کے  لئے تیار قیادت کو فروغ دینے کے  لئے مفاہمت نامہ پر دستخط  کئے

Posted On: 30 SEP 2025 1:28PM by PIB Delhi

اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( ایس اے آئی ایل- سیل) نے اپنے مینجمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایم ٹی آئی) کے ذریعے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامہ پر باضابطہ طور پر 29 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں اسپات بھون میں سیل کے کارپوریٹ آفس میں دستخط کیے گئے۔

sail.jpg

بدلتے ہوئے کاروباری منظرنامے کے لیے قابل قیادت تیار کرنے کے ایس اے آئی ایل -سیل کے عزم کے مطابق یہ تعاون تنظیمی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، عالمی بہترین طریقوں کو اپنانے اور قائدانہ صلاحیت کے ذریعہ  ملک کی تعمیر کے مشترکہ ہدف کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ایم او یو پر مسٹر سنجے دھر، قائم مقام ایگزیکٹیو ڈائریکٹر( ایچ آر – ایل اینڈ ڈی)، ایم ٹی آئی سیل  اور کمانڈر کیشون بھاسکرن (آر)، چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر، آئی آئی ایم جموں جناب کے کے سنگھ  نے ڈائریکٹر (پرسنل)، سیل کی موجودگی میں دستخط کیے۔ سیل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایچ آر) مسٹر بی ایس پوپلی اور آئی آئی ایم جموں کے ڈاکٹر راجیش سکہ بھی موجود تھے۔

*******

ش ح۔ ظ ا-ج

UR  No. 6821


(Release ID: 2173189) Visitor Counter : 5
Read this release in: English , Hindi , Tamil