وزارت آیوش
پی سی آئی ایم اینڈ ایچ نے ثقافتی تقریبات اور مقابلوں کے ذریعہ ہندی پکھواڑے کا کامیابی سے اہتمام کیا
Posted On:
30 SEP 2025 2:26PM by PIB Delhi
پی سی آئی ایم اینڈ ایچ (فارماکوپیا کمیشن فار انڈین میڈیسن اینڈ ہومیو پیتھی) کے دفتر میں 14ستمبرسے 29 ستمبر 2025 تک ہندی فورٹنائٹ (ہندی پکھواڑہ) کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ ہندی دیوس اور آل انڈیا راج بھاشا کانفرنس(اکھل بھارتیہ راج بھاشا سمیلن )کے ساتھ 14 ستمبر 2025 کو ہندی پکھواڑہ کا آغاز ہوا، جس کا انعقاد مہاتما مندر کنونشن اور نمائشی مرکز، گاندھی نگر، گجرات میں ہواتھا۔ پی سی آئی ایم اینڈ ایچ آفس کے تین اہلکاروں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
پندرہ روزہ تقریبات کے ضمن میں ، ہندی اور غیر ہندی بولی کے زمروں میں متعدد ہندی مسابقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں مضمون نگاری، ہندی لغت کا علم (انتظامی اور تکنیکی اصطلاحات)، طبع زاد شاعری، مباحثہ، راج بھاشا انتاکشری اور ہندی زبان کی کاوشوں کے لیےتشجیعی انعامات شامل تھے۔
کو راج بھاشا کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 25 ستمبر 2025 دھنونتری آڈیٹوریم، پاکٹ-2 میں ایک خصوصی ہندی کوی سمیلن (مشاعرہ) کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پی سی آئی ایم اینڈ ایچ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رمن موہن سنگھ نے کی۔ ڈاکٹر سویتا موہن، نمائندہ راج بھاشا آفیسر نے پروگرام کی نظامت کی، جبکہ ڈاکٹر انوپم موریہ، سائنٹیفک آفیسر - کیمسٹری نے اسٹیج کی کارروائی چلائی۔ ڈاکٹر انجو لتا سنگھ، جناب راج کوشک، اور جناب کلدیپ بارتاریہ سمیت نامور شاعروں کو تلسی کا پودا، شال اورمومنٹو سے نوازا گیا۔
تقریب کے دوران، ڈائریکٹر نے عملے کے ارکان کو سرکاری کام میں زیادہ وسیع پیمانے پر ہندی زبان کو اپنانے کی ترغیب دی اور سرکاری کام کاج میں راج بھاشا کو فروغ دینے کی ذمہ داری پر زور دیا۔ مشاعرہ کے تحت ہندی ادب اور شاعری کے ذریعے زبان کی ثقافتی اور ابلاغی اہمیت کو اجاگر کیاگیا اور ہندی کی سادہ فہمی اور رسائی کو اجاگر کیا۔
اس مہم کے تحت110 سے زائد شرکاء، بشمول پی سی آئی ایم اینڈ ایچ اورڈی ایس آر آئی(ڈرگ اسٹینڈرڈائزیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)کے افسران نے ورکشاپ اور مقابلوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ مسابقوں میں پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔
اس پکھواڑےکا اختتام 29 ستمبر 2025 کو اختتامی تقریب کے ساتھ ہوا، جس میں ڈاکٹر جی پی گرگ، سابق چیف کیمسٹ، وزارت آیوش نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مختلف مسابقوں کے فاتحین کو انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کا اختتام تمام خاکہ بند سرگرمیوں کے کامیابی سے مکمل ہونے کے ساتھ ہوا، جس سے سرکاری مواصلات میں ہندی کے ترقی پسند استعمال کے عزم کو تقویت ملی۔


*****
( ش ح ۔ م ش ع۔ اش ق)
U. No. 6827
(Release ID: 2173163)
Visitor Counter : 5