مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈی او ٹی کے سنچار ساتھی پہل پر 6 لاکھ سے زیادہ گمشدہ اور مسروقہ موبائل ہینڈسیٹ برآمد
جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے پلیٹ فارم نے موبائل چوری کا مقابلہ کرنے میں قابل ذکر کامیابی کا مظاہرہ کیا
سنچار ساتھی ایپ کی کامیابی ڈیجیٹل گورننس میں شہریوں کے اعتماد کو تقویت دیتی ہے
بازیابی کی شرحوں میں اضافہ پلیٹ فارم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ڈی او ٹی و ریاستوں/مرکزی زیر انتظام علاقوں کی پولیس کے درمیان بڑھتے ہوئے مؤثر تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گمشدہ/چوری شدہ موبائل ہینڈ سیٹس کی اطلاع سنچار ساتھی پورٹل اور موبائل ایپ پر دیں
Posted On:
30 SEP 2025 12:36PM by PIB Delhi
محکمہ ڈاک و ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کے شہری مرکوز ڈیجیٹل حفاظت کے علمبردار اقدام ‘‘سنچار ساتھی’’ پر موجود ‘اپنا گم شدہ/چوری شدہ موبائل بلاک کریں’ کی سہولت نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جس کے ذریعے 6 لاکھ سے زائد گم شدہ اور چوری شدہ موبائل ہینڈ سیٹس کی بازیابی ممکن ہوئی– یہ شہریوں کے ڈیجیٹل حکمرانی پر اعتماد کو مضبوط کرنے کا ایک نمایاں نتیجہ ہے۔
یہ کامیابی حکومت کی شہریوں کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے اور سائبر کرائم کے خلاف اشتراکی ٹیکنالوجی کی طاقت کو ظاہر کرتی ہے۔ ‘اپنا گم شدہ/چوری شدہ موبائل بلاک کریں’ کی سہولت، ڈی او ٹی، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پی) اور ریاست/مرکزی پولیس کو حقیقی وقت میں مربوط کرتی ہے۔ ‘ڈیجیٹل بائی ڈیزائن’ کے تصور پر مبنی یہ سہولت، ہر منٹ میں ایک موبائل کی بازیابی میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔
یہ سہولت شہریوں کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ گم شدہ یا چوری شدہ موبائل کو رپورٹ، بلاک، ٹریس یا انبلاک کر سکیں، اور یہ تمام بھارتی ٹیلی کام نیٹ ورکس پر کارآمد ہے۔ رپورٹ کیے گئے موبائل ہینڈ سیٹس کو ملک بھر میں غیر قانونی استعمال سے بچانے کے لیے بلاک کر دیا جاتا ہے۔ جیسے ہی کوئی سم کارڈ ایسے گم شدہ/چوری شدہ موبائل کے ساتھ استعمال ہوتا ہے،خودکار ٹریس ایبلٹی پیدا ہوتی ہے اورشہریوں کے ساتھ ساتھ متعلقہ پولیس اسٹیشن کو بھی الرٹ بھیجا جاتا ہے، جہاں گم شدہ یا چوری شدہ موبائل کی شکایت درج کی گئی تھی۔ شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے پولیس اسٹیشن کے رابطے کی تفصیلات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
محکمہ ڈاک و ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی) کی فیلڈ یونٹس مسلسل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ صلاحیت سازی کے پہلوں کے ذریعے تعاون کرتے ہیں، جس سے یہ یقینی بنایا جاتا ہے کہ ٹریس کیے گئے آلات مؤثر طریقے سے بازیاب ہو کر اپنے جائز مالکان کے پاس واپس پہنچیں۔ ان کوششوں کے نتیجے میں، بازیابی کی شرح میں ماہ بہ ماہ مستقل بہتری دکھا رہی ہے، جنوری 2025 میں ماہانہ 28,115 سے بڑھ کر اگست 2025 میں 45,243 ہو گئی، جو آٹھ مہینوں میں 61فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان پلیٹ فارم کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور شہریوں میں شعور کی عکاسی کرتی ہے۔ 6 لاکھ سے زائد بازیابیاں صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ لاکھوں بھارتی خاندانوں کے لیے ڈیجیٹل سکیورٹی کی بحالی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہر بازیاب شدہ آلہ فراڈ کی روک تھام، مواصلات کی بحالی، اور ہمارے ڈیجیٹل ماحول پر اعتماد کو مضبوط کرتا ہے۔
یہ سنگ میل حکومت کے اس وژن کو مضبوط کرتا ہے کہ ایک محفوظ ڈیجیٹل ایکو سسٹم قائم کیا جائے جہاں ٹیکنالوجی شہریوں کو بااختیار بنانے اور حفاظت فراہم کرنے کا ذریعہ ہو۔ یہ اقدام جمہوری شراکت داری کے جذبے کی مثال ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت، ٹیکنالوجی، اور شہریوں کے درمیان تعاون سے مؤثر نتائج پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ سنچار ساتھی کی کامیابی براہِ راست بھارت کے وسیع تر ڈیجیٹل انڈیا وژن میں معاونت کرتی ہے اور حکومت کے سائبر محفوظ ڈیجیٹل بھارت کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔
مئی 2023 میں شروع ہونے والا سنچار ساتھی (www.sancharsaathi.gov.in) اب بھارت کا سب سے جامع ڈیجیٹل حفاظتی پلیٹ فارم بن چکا ہے، جس نے 19 کروڑ سے زائد ویب سائٹ وزٹس اور 90 لاکھ سے زیادہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز ریکارڈ کیے ہیں۔ سنچار ساتھی کا جامع نقطہ نظر ڈیجیٹل حفاظت کے لیے متعدد دیگرشہری مرکوز ماڈیولز کو بھی شامل کرتا ہے:
- چکشو: مشتبہ دھوکہ دہی کے مواصلات کی اطلاع دیں
- اپنے موبائل کنکشن کو جانیں: تمام فعال کنکشن کی تصدیق کریں
- آلہ کی صداقت کی تصدیق: پورٹل ، ایپ ، یا 14422 پر ایس ایم ایس کے ذریعے آئی ایم ای آئی کی صداقت چیک کریں
- بین الاقوامی کال رپورٹنگ: ہندوستانی کالر آئی ڈی کے ساتھ مشکوک بین الاقوامی کالوں کی اطلاع دیں
- قابل اعتماد رابطہ کی تفصیلات: بینکوں اور مالیاتی اداروں کے لیے تصدیق شدہ رابطہ کی معلومات تک رسائی
سنچار ساتھی ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی طرف ایک قدم ہے جہاں شہری آسانی سے اور محفوظ طریقے سے سرکاری خدمات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ہندوستان کے لسانی تنوع کو تسلیم کرتے ہوئے ، سنچار ساتھی موبائل ایپلی کیشن ہندی ، انگریزی اور 21 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے ، جو تمام آبادیاتی اور جغرافیائی مقامات پر شہریوں کی رسائی کو یقینی بناتی ہے ۔
ڈی او ٹی تمام شہریوں پر زور دیتا ہے کہ:
- سنچار ساتھی پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے فوری طور پر گمشدہ یا چوری شدہ آلات کی اطلاع دیں ۔
- جاری ڈیجیٹل تحفظ کے لیے پلیٹ فارم کے جامع حفاظتی ٹولز کا استعمال کریں ۔
- پلیٹ فارم ڈیش بورڈ پر دستیاب حقیقی وقت کے اعدادوشمار اور رجحانات سے باخبر رہیں ۔
سنچار ساتھی موبائل ایپ کو مختلف خدمات حاصل کرنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
For Android: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dot.app.sancharsaathi
For iOS: https://apps.apple.com/app/sanchar-saathi/id6739700695

مزید معلومات کے لیے ڈی او ٹی ہینڈلز کو فالو کریں: -
X - https://x.com/DoT_India
Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa
-----------------------------------------------------
ش ح-ش ت-ج ا
UN-NO-6816
(Release ID: 2173040)
Visitor Counter : 8