وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع ، یکم اکتوبر 2025 کو دفاعی اکاونٹس کے محکمہ کے 278 ویں سالانہ دن کی تقریب میں شرکت کریں گے

Posted On: 30 SEP 2025 12:44PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ یکم اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں دفاعی اکاونٹس کے محکمہ کے 278 ویں سالانہ دن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزارت دفاع کے سال کے اصلاحاتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، وزیر دفاع نئی اشاعتوں کا ایک سلسلہ شروع کریں گے، جس کا مقصد کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانا ہے۔ یہ شروعات محکمہ کی جدید کاری، بہتر شفافیت اور دفاعی خدمات کے لیے زیادہ تعاون کے تئیں جاری وابستگی کی نشاندہی ہے۔

اس موقع پر جناب راجناتھ سنگھ ، سی جی ڈی اے کے افسران کو اہم محکمانہ پروجیکٹوں اور اصلاحات میں ان کی شاندار شراکت کے اعتراف میں رکشامنتری ایوارڈ  فار ایکسی لینس 2025 بھی پیش کریں گے۔ یہ تقریب دفاعی مالیاتی انتظام میں جدت، پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی پر محکمے کے زور کو اجاگر کرے گی۔

 

*************

 

(ش ح ۔ع ح۔م الف(

U. No. 6817


(Release ID: 2173029) Visitor Counter : 6