ارضیاتی سائنس کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآئی آئی ایس ایف2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا، طلباء سے وسیع تر رابطہ کاری کی دعوت دی
Posted On:
29 SEP 2025 5:12PM by PIB Delhi
یہاں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں، سائنس اور ٹیکنالوجی،ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ اور وزیر مملکت برائے پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، خلائی محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے زیرانتظام چنڈی گڑھ میں منعقد ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف 2025) کی تیاریوں کو مضبوط کرنے کے لیے سینئر حکام کو بلایا۔
میٹنگ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے تمام ایجنسیوں میں لاجسٹک منصوبوں، نمائشی ترتیب اور پروگرام کے انضمام کا جائزہ لیااور تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ فیسٹیول کے دوران زیادہ سے زیادہ تعداد میں آنے کے لیے اسکولوں اور والدین کو نشانہ بناتے ہوئے ایک مستقل بیداری مہم شروع کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لائن وزارتوں کو ہریانہ اور چنڈی گڑھ کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ وہ میلے سے پہلے ہی اسکولوں میں سائنس میلے، موبائل نمائش، علاقائی روڈ شو اور مقامی میڈیا پروموشنز جیسے رابطہ کاری کے ایونٹس شروع کریں۔
تیاری کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر، وزیر موصوف نے نوڈل ڈپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ ہر ضلع میں ‘‘سائنس کمیونیکیشن ہب’’ کا نقشہ تیار کرے، شہر کے عوامی مقامات پر ابتدائی ٹیزر تنصیبات قائم کرنے کے لیے نوجوان سفیروں کو تعینات کرے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسٹارٹ اپ بوتھس اور سٹیزن سائنس ڈسپلے کو مقام کے ڈیزائن میں ضم کیا جائے، طلباء کے اختراعی زونز، انٹرایکٹو نمائشوں اور عوامی مصروفیت کے ٹریکس کے لیے جگہ کو یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آئی آئی ایس ایف پروگرامنگ میں شامل کر کے ‘‘دست گیری اور اسٹارٹ اپس کی نشوونما’’ کی ضرورت پر بھی زور دیا، اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ انہیں نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ نمائشوں اور کانفرنسوں میں سب سے آگے رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے سائنس سیکریٹریز پر زور دیا کہ وہ حتمی منظوریوں، وزارت کے درمیان تال میل، اور میڈیا پارٹنرشپ کو تیز کریں تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس میٹنگ نے فیسٹیول کی سائنسی پیشرفت کی نمائش سے ایک عوامی پروگرام کی طرف تبدیلی پر زور دیا جس کا مقصد سائنس، طلباء اور معاشرے کو ملانا ہے۔ بیداری کی مہموں پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا زور مقامی دلچسپی کو متحرک کرنے اور آئی آئی ایس ایف کو نہ صرف سائنسدانوں کے لیے ایک منزل بلکہ پورے خطے میں اسکول کے بچوں اور ان کے والدین کے لیے ایک لازمی تقریب بنانے میں مرکز کے زیادہ فعال کردار کا اشارہ دیتا ہے۔
ایک وسیع تر تناظر میں،آئی آئی ایس ایف سائنس کو عوام کے قریب لانے کے لیے ملک کے سب سے بڑے سائنس رابطہ کاری پلیٹ فارمز، ملاوٹ والی نمائشوں، یوتھ فورمز، اسٹارٹ اپ پویلینز، اور انٹرایکٹو سائنس تھیٹر میں تبدیل ہوا ہے۔ چنڈی گڑھ میں 2025 کے ایڈیشن کی تیاری کے ساتھ، اس کی کامیابی صرف نمائشوں کی طاقت پر نہیں بلکہ زمینی سطح پر خاص طور پر ہندوستان کی اسکولی برادریوں میں بیداری کو کس حد تک مؤثر طریقے سے پیدا کی گئی ہے اس پر منحصر ہوگی۔
جو لوگ موجود تھےان میں پروفیسر اجے کمار سود، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر؛ ڈاکٹر ایم روی چندرن، سکریٹری، ارضیاتی سائنسز کی وزارت؛ ڈاکٹر اجیت کمار موہنتی، سکریٹری، محکمہ جوہری توانائی؛ پروفیسر ابھے کرندیکر، سکریٹری، شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)؛ ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سیکریٹری، بائیو ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ؛ اور ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، شعبہ سائنسی اور صنعتی تحقیق اور ڈائریکٹر جنرل،سی ایس آئی آر شامل تھے۔ وجنا نا بھارتی کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔



*****
( ش ح ۔ ا ک۔ اش ق)
U. No. 6783
(Release ID: 2172804)
Visitor Counter : 12