نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے ایشین گیمز 2026 اور دیگر کھیلوں کے کثیر مقابلوں میں افراد اور ٹیموں کی شرکت کے لیے انتخاب کامعیار پیش کیا ہے
Posted On:
24 SEP 2025 12:02PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ایشین گیمز 2026 اور دیگر کھیلوں کے کثیر مقابلوں میں افراد اور ٹیموں کی شرکت کے لیے انتخاب کے معیار کو پیش کیا ہے ،جس کا مقصد ایک شفاف اور مساوی فریم ورک ترتیب دینا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انہیں کھلاڑیوں کو مقابلوں میں شرکت کیلئے چنا جائے،جن کاتمغہ جیتنا یقینی ہے ۔
انتخاب کے معیار نے قابل پیمائش اور غیر پیمائشی مقابلوں کے لیے معیارات مرتب کیے ہیں، جو کہ ایشین گیمز، پیرا ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ایشین انڈور گیمز، ایشین بیچ گیمز، یوتھ اولمپکس، ایشین یوتھ گیمز اور کامن ویلتھ کے علاوہ دیگر بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کثیر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے رہنما اصول ثابت ہوں گے۔ ایتھلیٹ یا ٹیم کی شرکت کا تعین متعلقہ بین الاقوامی فیڈریشنز کی طرف سے مقرر کردہ اہلیت کے معیارات سے کیا جاتا ہے۔
قابل پیمائش انفرادی کھیلوں اور مقابلوں کے لیے، صرف وہی کھلاڑی ہندوستانی دستے میں اپنا مقام حاصل کر سکے گا ، جس نے اس کھیل کے لیے بین الاقوامی کھیلوں کی فیڈریشن کے ذریعے تسلیم شدہ مقابلے میں گزشتہ ایشین گیمز سے کے مقابلے چھٹی پوزیشن کی کارکردگی کے مماثل یا اس سے بہتر کیا ہے، جو کہ آئندہ ایشین گیمز سے پہلے 12 ماہ کے اندر منعقد کیا گیا ہو۔ اگرگزشتہ ایشین گیمز میں اس کھیل یا ایونٹ کا مقابلہ منعقد نہیں کیا گیا تھا تو اس صورت میں، انتخاب کا معیار آئندہ ایشین گیمز سے پہلے 12 ماہ کے اندر اس کھیل یا ایونٹ کے لیے منعقد ہونے والی سینئر ایشین چیمپئن شپ میں اسی معیار کے حوالے سے ہوگا۔
غیر قابل پیمائش انفرادی کھیلوں اور مقابلوں کے لیے، اگرسینئر ایشین چیمپئن شپ آئندہ ایشین گیمز سے پہلے 12 ماہ کے اندر منعقد کی گئی تھی یا عالمی درجہ بندی باقاعدگی سے جاری کی گئی ہے، گزشتہ 12 مہینوں کے اندر منعقد ہونے والی سینئر ایشین چیمپئن شپ میں اپنے وزن یا ایونٹ میں چھٹے یا اس سے بہتر مقام حاصل کرنے والے کھلاڑی؛ یا اگر وہ عالمی درجہ بندی میں ایشیائی ممالک کے سرکردہ 6 میں شامل ہے، تو اس کھلاڑی کے دستے میں شامل ہونے پر غور کیا جائے گا۔
جہاں آئندہ ایشین گیمز سے قبل گزشتہ 12 مہینوں میں کوئی سینئر ایشین چیمپئن شپ منعقد نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی درجہ بندی باقاعدگی سے شائع کی جاتی ہے، اس صورت میں ایتھلیٹ کو مساوی بین الاقوامی مقابلوں میں ایشیائی ممالک میں سرفہرست چھٹا مقام حاصل کرنا لازمی ہے۔
ٹیم اسپورٹس (جیسے فٹ بال، ہاکی وغیرہ) اور ٹیم ایونٹس (جیسے ریلے، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز وغیرہ) کے لیے، جو ٹیم 12 ماہ کے اندر منعقدہ پچھلی سینئر ایشین چیمپئن شپ میں سرفہرست آٹھواں مقام حاصل کر چکی ہے، یا ٹیم بین الاقوامی درجہ بندی میں ایشیائی ممالک میں سرفہرست 8 میں شامل ہے، تو اس کوبطور شرکت کے لیے غور کیا جائے گا۔
جہاں بین الاقوامی درجہ بندی شائع نہیں کی گئی ہے یا آئندہ ایشین گیمز سے پہلے 12 ماہ کے اندر سینئر ایشین چیمپئن شپ کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے، ٹیم کو مساوی بین الاقوامی مقابلے میں ایشیائی ممالک کے درمیان سرفہرست 8 میں جگہ حاصل کرنی ہوگی۔
معیار میں نرمی کی ایک شق ہے جو وزارت کو مناسب فیصلہ کرنے کا اختیار دیتی ہے ،اگر مخصوص کھیلوں یا اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے ماہرین کی رائے کی بنیاد پر، معقول وجوہات کے سبب مقررہ معیار میں نرمی میں افراد اور ٹیموں کی شرکت کی سفارش کی گئی ہو۔
اس شق میں یہ التزام ہے کہ وزارت قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی طرف سے تجویز کردہ ناموں کو منظور نہیں کر سکتی، اگر اس کا مقصد صرف بہترین کارکردگی کے بجائے محض شرکت کرنا ہو ۔
مزید،اگر کھیلوں کے مخصوص شعبوں کے ماہرین اور ایس اے آئی کو پتہ چلتا ہے کہ کسی کھیل کے لیے ایشین چیمپیئن شپس کا انعقاد قواعد کو پامال کرکے کھلاڑیوں کو اہلیت کے معیار پر پورا اترنے میں مدد دینے کی غرض سے بے قاعدہ وقفوں سے کیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑی کو دستے میں شامل کیا جاسکے۔خاص طور پر اگر مقابلے کا معیار کم ہے یا اگر سرفہرست ممالک کی توقع ہے کہ وہ آنے والے مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔اس صورت میں وزارت ایسے کھلاڑیوں کوشرکت کی منظوری نہیں دے سکتی ۔
انتخاب کے معیار میں مزید یہ شرط شامل ہے کہ صرف وہ کھلاڑی، کوچ اور معاون عملہ جو حکومت کے خرچ پر منظور شدہ ہوں، بھارتی دستے کا حصہ بنیں گے، اور کوئی اضافی کھلاڑی، کوچ یا معاون عملہ حتیٰ کہ حکومت کے خرچ کے بغیر بھی شامل نہیں کیا جائے گا۔
انتخاب کے معیار کی جانکاری کیلئے نیچے دیے گئے لنک پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
https://yas.gov.in/sites/default/files/Letter%2024.09.2025%20Selection%20Criteria%20for%20Participation%20in%20the%202026%20Asian%20Games%2C%20Para-Asian%20Games%202026%20and%20other%20multi-sports%20events.pdf
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ب۔م الف)
U. No. 6509
(Release ID: 2170506)
Visitor Counter : 12