امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر ضلع میں کلول میونسپلٹی میں 144 کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح   کیا اورسنگ بنیاد رکھا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم وطنوں، خاص طور پر ماؤں اور بہنوں سے امید ظاہر کی کہ وہ روزمرہ کے استعمال کے لیے دیسی مصنوعات کو ترجیح دینے کا عہد کریں

دیسی مصنوعات کو اپنانے سے ملک میں کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور ہماری معیشت تیزی سے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گی

سال 2029 تک، کلول کو دیہی اور شہری علاقوں کے تال میل کےساتھ ایک ماڈل اسمبلی حلقہ تیار کرنے کا منصوبہ ہے

حکومت ہند کی طرف سے تعمیر کئے جارہے  350 بستروں پر مشتمل  جدید ترین ہسپتال  سے علاقے کے باشندوں کو  اعلیٰ درجے کی صحت کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی

Posted On: 23 SEP 2025 7:21PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر ضلع میں کلول میونسپلٹی کے لیے 144 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس موقع پر کئی معززین موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے کہا کہ کلول میں گزشتہ پانچ چھ سالوں میں بے مثال ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 10 سال ترقی کے بے پناہ امکانات رکھتے ہیں۔ کئی ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں۔ تقریباً 53 کروڑ روپے کے پانچ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا، جس میں 35 کروڑ کی لاگت کا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، 11 کروڑ کی لاگت سے جیوتیشور تالاب کی تعمیر، اور ایک نائٹ شیلٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صفائی کا سامان اور مختلف بورویل کے کام مکمل  ہوچکے ہیں اور آج  انکا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گولڈن جوبلی چیف منسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم اور اے یو ڈی اے گرانٹ کے تحت 91 کروڑ روپے کی لاگت سے کئی دوسرے کام بھی شروع کئے گئے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان تال میل کے ساتھ 2029 تک کالول کو ایک ماڈل اسمبلی حلقہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حکومت ہند نے پہلے ہی کلول میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ 350 بستروں کے ایک بڑے ہسپتال کی تعمیر شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2027 تک ہسپتال کے افتتاح کے بعد کلول کے رہائشیوں کو کہیں اور صحت کی دیکھ بھال نہیں کرنی پڑے گی۔ یہ ہسپتال پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی ) اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی ) کو جوڑ دے گا، جہاں تمام ڈاکٹر آؤٹ پیشنٹ خدمات فراہم کریں گے۔ ہسپتال میں عالمی معیار کا سامان اور بہترین ڈاکٹر ہوں گے۔ اسپتال کی پیتھالوجی لیب احمد آباد کے سول اسپتال سے بھی بہتر ہوگی۔ آیوشمان بھارت کارڈ اور گجرات گورنمنٹ کارڈ کے تحت اس اسپتال میں 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج  میسر ہوگا۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ کلول میں جل جیون مشن، گیس سلنڈر کی تقسیم اور بیت الخلا کی تعمیر کے سلسلے میں قابل ستائش کام کیا گیا ہے۔ جیوتیشور تالاب کی دیکھ بھال کا کام جاری ہے۔ تالاب کے ارد گرد بچوں کے کھیلنے کا سامان، کشتی رانی کی سہولیات اور خالص کھانے کے اسٹال لگائے جائیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کھانے پینے کی اشیاء اور کسانوں کے سامان پر ٹیکس کو صفر یا نمایاں طور پر کم کر دیا ہے، جس سے عوام کو اہم راحت ملی ہے۔ اسکوٹر، موٹر سائیکل اور کار جیسی گاڑیوں پر بھی ٹیکس کم کر دیا گیا ہے۔ کوئلے پر بھی ٹیکس کم کیا گیا ہے جس سے بجلی کے بل کم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی شہریوں، خاص طور پر ماؤں اور بہنوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ روزمرہ کے استعمال کے لیے دیسی مصنوعات کو ترجیح دینے کا عہد کریں۔ اگر ہم دیسی مصنوعات کو اپنا لیں تو ملک میں کاروبار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے اور ہماری معیشت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گی۔

*****

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No:6492


(Release ID: 2170313)