وزارت دفاع
ڈی جی آر نے نئی دہلی میں مسلح افواج کے افسران کے لیے روزگار میلے کا اہتمام کیا
Posted On:
23 SEP 2025 1:00PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) نے 22 ستمبر 2025 کو یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن آف انڈیا ، نئی دہلی میں مسلح افواج کے افسران کے لیے ایک روزگارمیلے کا انعقاد کیا، تاکہ ملازمت کے مواقع کے خواہاں ریٹائرڈ / ریٹائر ہورہے افسران اور کارپوریٹ اداروں کو یکجا کیا جا سکے ۔ رزگار میلے میں 100 سے زیادہ نوکریوں کی پیشکش کرنے والی 26 کمپنیوں نے حصہ لیا اور روزگار کے خواہاں مسلح افواج کے 300 سے زیادہ افسران نے روزگار میلے میں شرکت کی ۔
اس تقریب نے افسران کو اپنی خدمات کے دوران حاصل کردہ تکنیکی اور انتظامی مہارت کے ا ظہار کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ۔ شارٹ لسٹ کیے گئے افسران کا انٹرویو / اسکریننگ کی جائے گی اور اس کے بعد انہیں سپروائزری ، تکنیکی ، مینجمنٹ اور انتظامی اور اسٹریٹجک مشاورتی رول سمیت مختلف رول میں ملازمت دی جائے گی ۔
یہ پہل کارپوریٹس کو تجربہ کار ، نظم و ضبط کے پابند اور ہنر مند افسران کے پول کی اسکریننگ سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتی ہے ۔ یہ روز گار میلہ سابق فوجیوں کے لیے دوسرے کیریئر کے مواقع کو آسان بنانے کے لیے ڈی جی آر کی جاری کوششوں کا حصہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح –ض ر۔ ق ر)
U. No.6456
(Release ID: 2170113)
Visitor Counter : 3