تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج راجکوٹ، گجرات میں راجکوٹ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ سمیت سات ضلعی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے سالانہ اجلاس سے خطاب کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کوآپریٹو سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے

تعاون کی وزارت کے قیام نے ملک بھر کے لاکھوں کسانوں، مویشی پالنے والے کسانوں اور ماہی گیروں کو اپنی محنت سے کمایا ہوا منافع براہ راست اپنے بینک کھاتوں میں جمع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے

کوآپریٹو تنظیم کی خاصیت یہ ہے کہ اس کا منافع سرمایہ داروں کے لیے نہیں ،بلکہ کسانوں مفاد کے لئے استعمال ہو

تعاون کی وزارت کے 60 سے زیادہ اقدامات کی وجہ سے، کوآپریٹو نظام، جو کئی دہائیوں سے کمزور تھا، نہ صرف مستحکم ہوا ہے بلکہ 12 فیصد نمو کے ساتھ مضبوط بھی ہوا ہے

بناس کانٹھا اور پنچ محل میں، تمام کوآپریٹو اداروں کو ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک اور اسٹیٹ کوآپریٹو بینک سے قرض فراہم کرنے کے لیے ایک نظام قائم کیا گیا ۔ اس کامیاب  عمل  کے بعد اب اسے پورے گجرات میں لاگو کیا جا رہا ہے

کاشتکار کیمیائی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کم کریں اور نامیاتی کاشتکاری کو اپنائیں ۔ یہ، اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے علاوہ، ان کی فلاح و بہبود میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔ کسانوں کو زیادہ منافع بھی ملے گا

سوراشٹر کے تمام کسانوں کو نامیاتی کھیتی کی طرف بڑھنا چاہئے اور عالمی آرگینک مصنوعات کی مارکیٹ میں ہندوستان کا حصہ بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے

نوراتری کے پرمسرت موقع پر مودی نے جی ایس ٹی کی شرح کو صفر کر کے ملک کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر نے سردار ولبھ بھائی پٹیل اور وٹھل بھائی ردادیہ کے مجسموں کی نقاب کشائی کی

Posted On: 22 SEP 2025 8:16PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر ، جناب امت شاہ نے آج راجکوٹ، گجرات میں راجکوٹ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ سمیت سات ضلعی سطح کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی سالانہ میٹنگ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب منسکھ منڈاویہ سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TZ1M.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد سے کوآپریٹو سیکٹر میں کام کرنے والوں نے مرکزی حکومت کے اندر تعاون کی وزارت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے پہلے، ملک کے وسیع کوآپریٹو نیٹ ورک کو وزارت زراعت میں ایک جوائنٹ سکریٹری چلاتا تھا۔ تاہم، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2021 میں تعاون کی ایک علیحدہ وزارت قائم کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی کے ایک ہی فیصلے نے کشمیر سے کنیا کماری اور دوارکا سے کامکھیا تک ملک بھر کے لاکھوں کسانوں، مویشی پالنے والے کسانوں اور ماہی گیروں کو فراہم کیا ہے، جن کی محنت سے کمایا ہوا منافع اب براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں جمع ہو گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UB6G.jpg

مرکزی کوآپریٹیو وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ راجکوٹ کا کوآپریٹو سیکٹر نہ صرف گجرات بلکہ پورے ملک کے لیے ایک مثال ہے۔ کوآپریٹو سیکٹر کو مزید مضبوط کیا جائے، اور ہر گاؤں میں دودھ کوآپریٹیو، سروس کوآپریٹیو، اور گودام پر مبنی کوآپریٹیو قائم کی جائیں۔ آج سردار ولبھ بھائی پٹیل اور وٹھل بھائی ردادیہ کے مجسموں کی نقاب کشائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ولبھ بھائی پٹیل نے ہمیشہ نہ صرف راجکوٹ بلکہ پورے ملک کے کسانوں کے لیے جدوجہد کی، راجکوٹ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے قیام، مضبوطی اور توسیع کی۔ وٹھل بھائی نے ایک طویل عرصے تک اس بینک کی خدمت کی، اسے NABARD سے ایک سے زیادہ ایوارڈ یافتہ بینک میں تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب میں بینک کی ایکسیڈنٹ انشورنس اسکیم کے تحت 22 لوگوں کو اور بینک کے کرشی سماج پرسکار کے تحت 9 کوآپریٹو سوسائٹیوں کو موٹر سائیکلیں اور معاوضہ فراہم کیا گیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو ادارے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کے منافع کا استعمال کسانوں کے فائدے کے لیے کیا جاتا ہے۔ راجکوٹ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کو پانچ بار نابارڈ بہترین کارکردگی کا ایوارڈ اور مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ چار مرتبہ ملا ہے۔ یہ ضلع کے کسانوں کی محنت اور راجکوٹ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک کے تمام ڈائریکٹروں اور صدر کی قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 53 سال کے مسلسل آڈٹ کے بعد، ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک 1 فیصد سے کم خالص این پی اے ، سینکڑوں کروڑ روپے کے منافع، اور صفر فیصد سے کم شرح سود پر دیئے گئے قرضوں کے ساتھ اپنے مضبوط نظام کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q0TH.jpg

مرکزی وزیرتعاون  جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے آنند میں تریبھون کوآپریٹیو یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ یہ ایک قومی یونیورسٹی ہے جو کوآپریٹو سیکٹر کے تمام پہلوؤں کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں، کوآپریٹو سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے 60 سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں PACS (پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز)، گوداموں، پانی کی بچت، اور ڈیری کوآپریٹیو کی کمپیوٹرائزیشن شامل ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں، کوآپریٹو نظام، جو چار دہائیوں سے مسلسل کمزور ہوتا جا رہا تھا، پہلے سال میں مستحکم ہوا اور اگلے دو سالوں میں 12 فیصد ترقی کے ساتھ مضبوط ہوا۔

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ملک کے کونے کونے میں نئی ​​کوآپریٹو سوسائٹیاں، نئی دودھ یونینیں اور منافع بخش سوسائٹیاں قائم ہو رہی ہیں۔ ان کے ذریعے کسانوں کو منافع واپس کرنے کے لیے ایک جدید ترین کمپیوٹرائزڈ نظام گجرات سمیت پورے ہندوستان میں لاگو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کوآپریٹو سیکٹر کے تحت تمام کوآپریٹو اداروں کو ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک اور اسٹیٹ کوآپریٹو بینک سے قرض فراہم کرنے کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ یہ نظام بنااس کانٹھا اور پنچ محل میں کامیابی کے ساتھ لاگو کیا گیا اور اب پورے گجرات میں لاگو کیا جا رہا ہے۔

مرکزی وزیرتعاون   جناب امت شاہ نے کہا کہ کوآپریٹیو سیکٹر میں بہت سے نئے اقدامات شروع کیے گئے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کسانوں کو ان کی آرگینک مصنوعات سے پورا منافع ملے، 'بھارت آرگینک' نامی ایک کوآپریٹو تنظیم قائم کی گئی، جو کسانوں سے نامیاتی مصنوعات خریدتی اور بیچتی ہے اور تمام منافع انھیں واپس کرتی ہے۔ مزید برآں، برآمد اور بیج کی پیداوار کے لیے نئی کوآپریٹو تنظیمیں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں کوآپریٹو سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047L21.jpg

جناب امت شاہ نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ کیمیائی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کم کریں اور نامیاتی کھیتی کو اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف ملک کے عوام کی صحت بہتر ہوگی بلکہ کسانوں کو بھی زیادہ منافع ملے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت ہند نے ایک ایسا نظام قائم کیا ہے جو نامیاتی کاشتکاری کرنے والے کسانوں کے لیے اہم فوائد کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے سوراشٹر کے تمام کسانوں سے اپیل کی کہ وہ نامیاتی کھیتی کی طرف بڑھیں اور عالمی آرگینک مصنوعات کی مارکیٹ میں ہندوستان کی حصہ داری بڑھانے میں تعاون کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے دیوی شکتی کی پوجا کرتے ہوئے اور گجرات کے لوگوں کو پہلی نوراتری کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے نوراتری کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے اس مبارک موقع پر لوگوں کو ایک اہم تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، کھانے پینے کی اشیاء، آٹوموبائل سیکٹر اور روزمرہ کی اشیاء کے ذریعہ استعمال ہونے والی مصنوعات پر جی ایس ٹی کو صفر اور 5 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ نوراتری اور دیوالی کے موقع پر گجرات اور ملک کے لوگوں کے لئے ایک اہم تحفہ ہے۔

******

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No:6434


(Release ID: 2169845)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati