وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے 10ویں آیوروید دن کی تقریبات سے قبل گوا میں پریس کانفرنس کی میزبانی کی
‘‘آیوروید برائے عوام، آیوروید برائےکرہ ارض’’ – عالمی صحت اور پائیداری کے لیے ایک دعوت : ڈائریکٹر اے آئی آئی اے پروفیسر(ویدیہ) پردیپ کمار پرجاپتی
اے آئی آئی اے گووا میں نئی طبی سہولیات آیوروید اور جدید طب کے درمیان مضبوط رابطے قائم کریں گی
اے آئی آئی اے کی ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) سجاتا کدم نے آیوروید کے دہائی بھر کے سفر کو صحت، توازن اور عالمی شناخت کے حوالے سے اجاگر کیا
دسویں یوم آیوروید کے موقع پراے آئی آئی اے گووا میں بھارت کی ہمہ جہتی صحت کی دیکھ بھال کے عزم کو نمایاں طور پرپیش کیا جائے گا
Posted On:
22 SEP 2025 11:49AM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے آج 10ویں یوم آیوروید کے موقع پر پنجی، گوا میں ایک پریس کانفرنس کی میزبانی کی اور آیوروید کی اہمیت، مجموعی صحت میں اس کے تعاون اور سنگ میل کی تقریب کو منانے کے لیے بنائے گئے خصوصی پروگراموں کو اجاگر کیا ۔
میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےآل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) گوا کے ڈائریکٹر پروفیسر (ویدیہ) پردیپ کمار پرجاپتی نے کہا کہ ‘‘آیوروید برائے عوام، آیوروید برائے کرہ ارض’’ کا تھیم ذاتی صحت، عالمی بہبود، ماحولیاتی توازن، اور پائیدار ترقی کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 10 واں یوم آیوروید ہر فرد تک آیوروید کی رسائی اور عالمی صحت میں اس کے کردار کی تصدیق کرنے کا ایک موقع ہے۔ انہوں نے اے آئی آئی اے گوا میں صحت کی دیکھ بھال کی نئی سہولیات کے افتتاح پر بھی روشنی ڈالی، جس میں ایک مربوط آنکولوجی یونٹ، سنٹرل سٹرائیل سپلائی ڈیپارٹمنٹ، لینن پروسیسنگ یونٹ اور بلڈ بینک شامل ہیں، جو آیوروید اور جدید ادویات کے درمیان رابطےکو مضبوط کریں گے۔
پروفیسر پرجاپتی نے شہریوں، معالجین، محققین، طلبہ اور پالیسی سازوں سے اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ اسے عوامی تحریک قرار دیتے ہوئے انہوں نے آیوروید کی قدیم حکمت کو جدید تحقیق اور شواہد کے ساتھ مربوط کی ضرورت پر زور دیا، جس سے اسے عالمی صحت کی دیکھ بھال میں سب سے آگے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 10واں یوم آیوروید نہ صرف بھگوان دھنونتری کی میراث کا احترام کرتا ہے بلکہ ایک صحت مند، متوازن اور پائیدار مستقبل کی طرف ایک قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔
اے آئی آئی اے گوا کی ڈین پروفیسر (ڈاکٹر) سجاتا کدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم آیوروید صحت، توازن اور عالمی پہچان کے ایک دہائی طویل سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے روایت اور سائنس، افراد اور سماج، اور انسانیت اور فطرت کے درمیان ایک رابطے کے طور پر آیوروید کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اے آئی آئی اے گووا کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی ، جو 250 بستروں والا اسپتال ہونے کے ساتھ روزانہ 22 او پی ڈی خدمات فراہم کرتا ہے، جس سے 800 سے زائد مریض، بشمول بین الاقوامی زائرین، مستفید ہوتے ہیں، اور یہ تعلیم، تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ایک سرکردہ مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔
دسویں یوم آیوروید کی قومی تقریبات کی میزبانی کیلئے اس سال آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، گووا کو نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جس کا افتتاح 2022 میں وزیرِ اعظم نے آیوروید کی تعلیم، تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال کے ایک اعلیٰ معیار کے مرکز کے طور پر کیا تھا۔ اپنے قیام کے بعد سے اس ادارہ نے مریضوں کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے اور محکمہ سیاحت گوا کے تعاون سے میڈیکل ویلیو ٹریول اور ہیلتھ ٹورزم کو بھی فروغ دے رہا ہے ۔
اس تقریب میں سی ایم او -ایس ایف ڈبلیو بی ، گوا کے ڈاکٹر اتم دیسائی،حکومت گواکے محکمہ آیوش کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مینل جوشی اور میڈیا کے کئی افراد اور صحافیوں نے نے شرکت کی۔ اس کی نظامت پی آئی بی دہلی کے میڈیا آفیسر جناب گورو شرما نے کی۔ پریس کانفرنس کا اختتام تبادلہ خیال پر مبنی اجلاس کے ساتھ ہوا جہاں میڈیا کی جانب سے سوالات کیے گئے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ت ف۔م الف)
U. No. 6396
(Release ID: 2169524)