کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچر کوڈز کی میپنگ پر رہنما کتاب کا افتتاح کیا


جناب گوئل کے مطابق یہ گائیڈ بک بھارت کووکست بھارت@2047 کی جانب لے جانے کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ مصنوعات کو متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ میپ کر کے پالیسی اقدامات کو مؤثر بنانے اور تجارتی مذاکرات کو تقویت دینے میں مددگار ثابت ہوگی

Posted On: 21 SEP 2025 2:34PM by PIB Delhi

وزیرِ تجارت و صنعت جناب پیوش گوئل نے 20 ستمبر 2025 کو نئی دہلی میں ’’میک ان انڈیا کے 10 سال مکمل ہونے کی تقریب اور نیکسٹ جن-ریفارمز 2.0 پر مباحثہ‘‘ کے دوران، ہارمونائزڈ سسٹم آف نومنکلیچر (ایچ ایس این) کوڈز کی میپنگ پر رہنما کتاب جاری کی جو محکمہ برائے صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے تیار کی ہے۔

یہ گائیڈ بک ایچ ایس این 12,167 کوڈز کو بھارت کی 31 وزارتوں اور محکموں کے ساتھ منسلک کرتی ہے اور پیداواری ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی سہولت کے لیے ڈیٹا پر مبنی نقطۂ نظر کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ مضبوط اور مقابلہ جاتی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے بنیاد فراہم کرے گی۔

جناب گوئل نے اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ گائیڈ بک ملکی پیداوار کی صلاحیت کو مضبوط کرنے اور شعبہ وار ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ہے۔ اس کے علاوہ یہ قومی اقتصادی ترجیحات اور مضبوط شعبوں کے مطابق تجارتی معاہدوں کے مؤثر مذاکرات میں بھی مددگار ہوگی۔ مخصوص ایچ ایس این کوڈز کے لیے متعلقہ وزارت یا محکمے کی شناخت کی سہولت کے ذریعے یہ اقدام ریگولیٹری عمل کو آسان بنائے گا اور کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گائیڈ بک 2047 تک وِکسِت بھارت کے ویژن کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرے گی جہاں حکمرانی صنعت کی ضروریات کے مطابق ہو۔

اس گائیڈ بک کی تیاری کا آغاز اس مشاہدے سے ہوا کہ تجارتی مذاکرات، درآمد کی جگہ پیدا کرنے کی کوششیں اور صنعت کے مسائل کے حل میں ایچ ایس این کوڈز کی واضح میپنگ کی غیر موجودگی باعث مشکلات بنی ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں غیر میپ شدہ کوڈز کو ’ریزیڈیول پروڈکٹس‘ کے طور پر غلط درجہ بندی کیا جا رہا تھا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ڈی پی آئی آئی ٹی نے ہر ایچ ایس این کوڈ کے لیے ویلیو چین اور یوز کیس تجزیہ کیا، جس کا ماخذ بالواسطہ ٹیکسوں اور محصولات کے مرکزی بورڈ (سی بی آئی سی) کے ٹیرف مینول تھے۔

اس کے بعد ایلوکیشن آف بزنس رولز1961 کا مکمل جائزہ لیا گیا اور ہر ایچ ایس این کوڈ کی فطرت اور اختتامی استعمال کے مطابق میپنگ کی گئی۔ ابتدائی میپنگ مکمل ہونے کے بعد متعدد بین وزارتی مشاورتیں، مشترکہ ورکنگ گروپ کی میٹنگیں، وزارتوں و محکموں کے ساتھ 300 سے زائد بالمصافحہ  ملاقاتیں اور صنعت کے متعلقہ فریقین کے ساتھ مشورے کیے گئے۔ حاصل شدہ فیڈبیک کا منظم تجزیہ کیا گیا اور اسے شامل کر کے یہ یقینی بنایا گیا کہ زمینی حقائق کی عکاسی ہو۔

یہ مشق بالآخر 12,167 ایچ ایس این کوڈز کو 31 وزارتوں اور محکموں سے منسلک کرنے پر منتج ہوئی۔ یہ وسیع اور مشاورتی عمل گائیڈ بک کی تیاری پر منتج ہوا جو اب مال سازی اور تجارتی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے ایک بنیادی وسیلہ کے طور پر کام کر رہی ہے۔

ایچ ایس این کوڈز کی میپنگ پر یہ گائیڈ بک وزارتوں اور محکموں کے لیے ایک اہم آلہ ہے تاکہ وہ پالیسی کے مقاصد کو عملی نتائج میں تبدیل کر سکیں۔ اس کے مؤثر استعمال کی حمایت کے لیے ایک مخصوص سیکشن بعنوان ’’گائیڈ بک کو کیسے استعمال کریں؟‘‘ بھی تیار کیا گیا ہے جو تین عملی ستونوں پر مبنی ہے۔

پہلا حصہ ’’مینوفیکچر ان انڈیا‘‘ پر مرکوز ہے، جو بھارت کو مال سازی کے ایک عالمی مرکز کے طور پر متعارف کرانے پر زور دیتا ہے، جس میں سیکٹر مخصوص پالیسی کی ہم آہنگی، ویلیو چین کی مضبوطی اور افرادی قوت کی ترقی شامل ہے۔ اس بنیاد پر تعمیر کرتے ہوئے ’’اسٹرینگتھن برانڈ انڈیا‘‘ ستون عالمی سطح پر ’میڈ ان انڈیا‘ لیبل کی پہچان بڑھانے کے لیے معیار کی بہتری کو ترجیح دینے کا مقصد رکھتا ہے۔ ان کوششوں کی تکمیل کے لیے ’’میک فار دی ورلڈ‘‘ ستون زیادہ مؤثر تجارتی مذاکرات کی حمایت کے لیے وقف ہے تاکہ بھارتی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں زیادہ حصہ حاصل کر سکیں۔

آخر میں ایچ ایس این کوڈز کی میپنگ پر یہ گائیڈ بک محض ایک درجہ بندی کی مشق نہیں بلکہ بھارت کے صنعتی مستقبل کی تشکیل کے لیے ایک اسٹریٹجک آلہ ہے۔ یہ وزارتوں اور محکموں کو اقتصادی ترقی اور نمو کے لیے نتائج پر مبنی نقطۂ نظر اپنانے کے قابل بناتی ہے اور مصنوعات کی ذمہ داری کو منظم کرتی ہے۔ جیسے جیسے بھارت خود کو عالمی مال سازی مرکز کے طور پر قائم کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ گائیڈ بک پالیسی، سرمایہ کاری اور تجارتی امور کو ہم آہنگ کرنے میں کلیدی حیثیت اختیار کر جاتی ہے۔ گائیڈ بک کو ایک محرک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بھارت اپنی صنعتی امنگ کو بین الاقوامی قیادت میں تبدیل کرنے اور 2047 تک ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار معیشت کی بنیاد رکھنے کے قابل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017YB3.jpg

تصویر 1: جناب پیوش گوئل، وزیر تجارت اور صنعت، ایچ ایس این کوڈز کی میپنگ پر گائیڈ بک جاری کرتے ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LTRL.jpg

تصویر 2ایچ ایس این: کوڈزکی میپنگ پر گائیڈ بک۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 6370


(Release ID: 2169253)
Read this release in: English , Hindi