خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
راشٹریہ پوشن ماہ کے حصے کے طور پر تلنگانہ کے کریم نگر ضلع میں صحت اور بیداری کی سرگرمیوں کا انعقاد
Posted On:
20 SEP 2025 4:13PM by PIB Delhi
پوشن ماہ کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں کریم نگر (ر) پروجیکٹ کے تحت تھما پور منڈل کے مہاتما نگر زیڈ پی ایچ ایس اسکول میں بیداری اور صحت پر مرکوز سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد مقامی کمیونٹی میں اسکولی بچوں، ماؤں اور مردوں میں غذائیت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔

شرکت کی حوصلہ افزائی اور مناسب غذائیت کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے مضمون نویسی اور پوسٹر سازی سمیت مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔


اس کے علاوہ، ایک جامع ہیلتھ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خون کی کمی، خون میں شکر کی سطح، اور موٹاپے کے ساتھ ساتھ بی ایم آئی کی جانچ کی گئی تھی۔



سرگرمیوں کو اچھی طرح سے پذیرائی حاصل ہوئی اور پوشن ماہ مہم کے مقاصد کے مطابق صحت، حفظان صحت اور غذائیت کے طریقوں کے بارے میں کمیونٹی کی سمجھ کو مضبوط بنانے میں تعاون کیا۔




**************
ش ح۔ ف ش ع
20-09-2025
U: 6346
(Release ID: 2168968)