وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع 22-23 ستمبر 2025 کو مراکش کے دورہ پر ہوں گے

Posted On: 20 SEP 2025 9:45AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ وزیر دفاع کے نمائندہ خصوصی برائے قومی دفاعِ مراکش جناب عبد اللطیف لودیی کی دعوت پر 22 سے 23 ستمبر 2025 تک مراکش کے دو روزہ سرکاری دورے پر جائیں گے۔ یہ کسی بھی رکشا منتری کا شمالی افریقہ کے اس ملک کا پہلا دورہ ہوگا جو بھارت اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اشتراک کو اجاگر کرتا ہے۔

اس دورے کا اہم سنگ میل ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز ماروک کے نئے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح ہوگا جو وہیلڈ آرمڈ پلیٹ فارم (WhAP) 8x8  کی تیاری کے لیے بیرشید میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ افریقہ میں پہلا بھارتی دفاعی مینوفیکچرنگ یونٹ ہے، جو ’’آتم نربھر بھارت‘‘ پہل کے تحت بھارتی دفاعی صنعت کی عالمی موجودگی میں ایک اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران رکشا منتری جناب لودیی سے دو طرفہ ملاقات کریں گے تاکہ دفاع، اسٹریٹجک اور صنعتی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ وہ مراکش کے وزیر صنعت و تجارت جناب ریاض میزور سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ صنعتی اشتراک کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ جناب راجناتھ سنگھ رباط میں بھارتی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے شعبے میں ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے جانے کی بھی توقع ہے۔ یہ معاہدہ دو طرفہ دفاعی روابط کو بڑھانے اور گہرا کرنے کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرے گا، جس میں تبادلے، تربیت اور صنعتی روابط شامل ہوں گے۔ حالیہ برسوں میں بھارتی بحری جہاز کاسابلانکا کی بندرگاہ پر باقاعدگی سے آتے رہے ہیں اور یہ معاہدہ ان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

بھارت اور مراکش کے تعلقات کو اس وقت نئی جہت ملی جب 2015 میں بھارت میں مراکش کے بادشاہ معظم محمد ششم نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔ آنے والا یہ دورہ اس شراکت داری کو خصوصاً دفاعی اور اسٹریٹجک شعبوں میں نئی توانائی فراہم کرے گا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6334


(Release ID: 2168869)